صحت

خبردار! ہارٹ اٹیک کی ان علامات کو کبھی نظر انداز نہ کریں

ان علامات کو جلد پہچاننا زندگی بچانے والا ثابت ہو سکتا ہے۔

Web Desk

خبردار! ہارٹ اٹیک کی ان علامات کو کبھی نظر انداز نہ کریں

ان علامات کو جلد پہچاننا زندگی بچانے والا ثابت ہو سکتا ہے۔

خبردار! ہارٹ اٹیک کی ان علامات کو کبھی نظر انداز نہ کریں

ہارٹ اٹیک ہمیشہ فلموں کی طرح ڈرامائی نہیں ہوتے۔ کئی بار خاموش اور خفیہ علامات کے ساتھ ہارٹ اٹیک ہوتا ہے جو لوگ اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ان علامات کو جلد پہچاننا زندگی بچانے کے لیے سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کی علامات:

غیر معمولی تھکاوٹ: بغیر کسی وجہ کے شدید تھکاوٹ محسوس ہونا ایک انتباہی علامت ہو سکتی ہے۔ یہ تھکاوٹ مسلسل اور بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔

سانس لینے میں دشواری:  سانس لینے میں دشواری یا سانس کا پھولنا اس بات کا اشارہ ہے کہ دل مؤثر طریقے سے خون پمپ نہیں کر رہا۔

بدہضمی یا متلی: پیٹ میں درد، متلی، یا بدہضمی کا احساس بھی ہارٹ اٹیک کی علامات میں شامل ہے۔

پسینہ آنا: ٹھنڈا پسینہ آنا بھی ہارٹ اٹیک کی نشانی ہو سکتی ہے۔ یہ عام پسینہ نہیں  جو گرمی یا محنت کی وجہ سے آتا ہے بلکہ بغیر کسی واضح وجہ کے اچانک آنے والا پسینہ ہوتا ہے۔

چکر آنا: سر چکرانا یا ہلکا محسوس ہونا بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو ہارٹ اٹیک کی نشانی ہے۔

تازہ ترین