عالمی منظر

میری میت کو تھیٹر سے اُٹھایا جائے، مصری فنکارہ

وصیت نے لوگوں کو چونکا دیا

Web Desk

میری میت کو تھیٹر سے اُٹھایا جائے، مصری فنکارہ

وصیت نے لوگوں کو چونکا دیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

مصر سے تعلق رکھنے والی ایک فنکارہ نے ایسی وصیت کر دی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

مصری فنکارہ سلویٰ محمد علی کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہیں۔

 اس مرتبہ انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی موت کے بعد کی وصیت سے متعلق انکشاف کیا۔

فنکارہ سلویٰ نے کہا کہ میں وصیت کرتی ہوں کہ میری وفات کے بعد میرا جنازہ مسجد کے بجائے پہلے تھیٹر سے نکالا جائے۔

سلویٰ محمد نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی موت کے بعد ان کی میت کو تھیٹر سے اٹھایا جائے اور بعد میں نماز جنازہ پڑھانے کے لیے مسجد لے جایا جائے۔

مصری فنکارہ نے تھیٹر کے دیگر فنکاروں کی مثال دیتے ہوئے کہا یہ وصیت صرف میں نے ہی نہیں کی بلکہ پہلے بھی کئی فنکاروں کے جنازے تھیئٹر سے اٹھائے گئے ہیں۔

سلویٰ نے مزید کہا کہ ان کا تعلق بالائی مصر سے ہے اور مصری رسم و رواج اور طور طریقوں سے بخوبی واقف ہیں

 لیکن یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ انہوں نے ایک عجیب وصیت کی ہے  جس پر لوگوں نے اعتراض بھی کیا۔

تازہ ترین