کھیل

شاداب خان کی لنکا پریمیئر لیگ میں ہیٹ ٹرک

شاداب خان نے کولمبو اسٹرائیکر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Web Desk

شاداب خان کی لنکا پریمیئر لیگ میں ہیٹ ٹرک

شاداب خان نے کولمبو اسٹرائیکر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

شاداب خان نے کولمبو اسٹرائیکر کی نمائندگی کر رہے ہیں، فوٹو بشکریہ گوگل
شاداب خان نے کولمبو اسٹرائیکر کی نمائندگی کر رہے ہیں، فوٹو بشکریہ گوگل

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے لنکا پریمیئر لیگ میں ڈیبیو پر ہیٹ ٹرک کرلی۔

لنکا پریمیئر لیگ کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کولمبو اسٹرائیکر کی نمائندگی کرتے ہوئے کینڈی فیلکنز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔

شاداب خان نے ونندو ہسارنگا، سلمان علی آغا اور پون رتھنائیکے کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آل راؤنڈر نے مقررہ 4 اوورز میں 22 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

 شاداب خان کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

شاداب خان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

کولمبو اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، 199 رنز کے تعاقب میں کینڈی فیلکنز کی ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

واضح رہے کہ 3 پاکستانی کرکٹرز محمد حسنین، محمد حارث اور سلمان علی آغا لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی فیلکنز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

تازہ ترین