دلچسپ و خاص

یونیورسٹی میں داخلے کیلئے طلبہ کا قد لمبا ہونے کی شرط

ادارے نے داخلے کے لیے کم از کم قد کی شرط بتادی۔

Web Desk

یونیورسٹی میں داخلے کیلئے طلبہ کا قد لمبا ہونے کی شرط

ادارے نے داخلے کے لیے کم از کم قد کی شرط بتادی۔

یونیورسٹی میں داخلے کیلئے طلبہ کا قد لمبا ہونے کی شرط

اچھی ساکھ کے تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے بہت سے شرائط ایسی ہوتی ہیں جن پر ہر کسی کا پورا اترنا ممکن نہیں ہوتا۔

تاہم ویت نام کے ایک تعلیمی ادارے نے طلبہ کو داخلہ دینے کے لیے قد لمبا ہونے کی شرط رکھ کر سب کو حیران کردیا۔

ویت نام نیشنل یونیورسٹی کا اسکول آف مینجمنٹ اینڈ بزنس سمجھتا ہے کہ کامیابی اور اونچے قد میں براہِ راست تعلق ہے لہٰذا اب ان لوگوں کو اس تعلیمی ادارے میں داخلہ نہیں ملے گا جن کے قد چھوٹے ہیں۔

اس تعلیمی ادارے کی جانب سے باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ داخلے کے لیے طالبہ کا قد کم از کم 1.58 میٹر جبکہ طالبعلم کا قد 1.65 میٹر ہونا چاہیے۔

تاہم ادارے نے نرم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ کچھ معاملات میں قد کی اس حد میں نرمی دی جاسکتی ہے۔

ویت نام کے آن لائن نیوز پلیٹ فارم پر داخلے کے لیے لمبے قد کی شرائط کی یہ خبر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی۔

چنانچہ وزارت تعلیم نے یونیورسٹی کو ان معیارات کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی، جس کی بعد اب ادارہ اپنے داخلے کے معیارات میں ردوبدل کرے گا۔

قد لمبا ہونے کی شرط کو چار انڈرگریجویٹ پروگراموں میں سے تین کے لیے ہٹا دیا گیا تھا لیکن مینجمنٹ اور سیکیورٹی کورس کے لیے اب بھی یہ نافذالعمل ہے۔

ادارے نے قد کا معیار مقرر کرنے کا دفاع یہ کہتے ہوئے کیا کہ اس کا ہدف مستقبل کے لیڈروں اور غیر معمولی مینیجرز کو پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں کے لیے تعلیم دینا ہے۔

ساتھ ہی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جسم کا مناسب ہونا تکنیکی مہارتوں سے بالاتر ہےجس میں لمبا قد خاص طور پر قیادت اور خود اعتمادی کے لیے ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تازہ ترین