انفوٹینمنٹ

بجلی کا بل زیادہ آنے پر فلمساز سنگیتا سیخ پا

بجلی والو، خدا کے لئے ہم پر رحم کرو، اداکارہ کی دہائی

Web Desk

بجلی کا بل زیادہ آنے پر فلمساز سنگیتا سیخ پا

بجلی والو، خدا کے لئے ہم پر رحم کرو، اداکارہ کی دہائی


بجلی والو، خدا کے لئے ہم پر رحم کرو، فوٹو بشکریہ گوگل
 بجلی والو، خدا کے لئے ہم پر رحم کرو، فوٹو بشکریہ گوگل

 پاکستان کی نامور اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر سنگیتا کے گھر کے بجلی کے بل نے ان کے ہوش اڑا دیے۔

اداکارہ کے مطابق ان کا 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ہے، جس میں 20 ہزار بجلی کا بل جبکہ 40 ہزار روپے اس کا ٹیکس ہوگا۔

 عام شہریوں کی طرح بجلی کے بلوں نے فنکار برادری کے بھی اوسان خطا کر دیے ہیں، سب سے پہلے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار راشد محمود نے بجلی کے زائد بل پر آواز اٹھائی تھی اور 45 ہزار سے زائد کا بل دیکھ کر انہوں نے اللہ تعالی سے موت کی دعا مانگی تھی۔

نشو بیگم کا بل بھی ایک لاکھ روپے آیا تھا جس پر وہ بھی خاصی پریشان تھیں، اب ناموراداکارہ اور فلم ڈائریکٹر سنگیتا بھی بجلی کا 60 ہزار بل آنے پر سیخ پا ہیں۔

سنگیتا کا کہنا ہے کہ میں صرف ایک اے سی چلاتی ہوں، دوسرے اے سی میں نے رکھ دیے ہیں، وہ لگائے ہی نہیں ہیں اس کے باوجود 60 ہزار روپے کا بل آ گیا ہے۔

اداکارہ نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ بجلی والو، خدا کے لیے ہم پر رحم کرو، ایک اے سی کا بل 60 ہزار کیسے ہو سکتا ہے، اب اور کتنے ٹیکس لگاﺅ گے،20 ہزار بجلی ہوگا اور اس پر 40 ہزار روپے ٹیکس ہوں گے۔

نامور کامیڈین غفار لہری بھی بجلی کے بل آنے کے بعد سٹپٹا گئے ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ میں کرائے کے چھوٹے سے گھر میں رہتا ہوں اور صرف ایک پنکھا چلاتا ہوں، زیادہ سے زیادہ تین ہزار روپے بل آنا چاہیے تھا لیکن مجھے 20 ہزار روپے بجلی کا بل بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بل کی درستگی کے لیے متعلقہ لیسکو آفس گیا  تو  ان کا کہنا تھا جو بل آیا ہے، اسے ہر صورت ادا کرنا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فنکاروں کو اس طرح کے بل بھیجنا انہیں مارنے کے مترادف ہے، ہمارے شو نہ ہونے کے برابر ہیں، چھ، چھ ماہ ہمیں کام نہیں ملتا، ہمارا ارباب اختیار سے سوال ہے کہ اتنا زیادہ بل ہم کہاں سے ادا کریں گے۔

تازہ ترین