کھیل

جیت کا جشن ساتھ منائیں، روہت کی مداحوں کو دعوت

شام 5 بجے سے فتح کی پریڈ کے ساتھ منائیں۔

Web Desk

جیت کا جشن ساتھ منائیں، روہت کی مداحوں کو دعوت

شام 5 بجے سے فتح کی پریڈ کے ساتھ منائیں۔

روہت کی مداحوں کو دعوت، فوٹو بشکریہ گوگل
روہت کی مداحوں کو دعوت، فوٹو بشکریہ گوگل 

ورلڈکپ فاتح کپتان روہت شرما نے بھارتی ٹیم کے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں بڑی دعوت دی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے والی بھارتی ٹیم کے کپتان نے ٹیم کی بھارت آمد پر مداحوں سے ممبئی میں روڈ شو کی تفصیلات شیئر کی ہیں، روہت شرما نے منگل کو ٹیم انڈیا کے شائقین کے لیے ایک خاص پیغام شیئر کیا ہے۔

بھارتی کپتان کی جانب سے بھارتی کرکٹ شائقین کو ممبئی میں میرین ڈرائیو اور وانکھیڈے اسٹیڈیم میں فتح کی پریڈ کے حوالے سے مدعو کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انھوں نے کہا کہ ’ہم آپ سب کے ساتھ اس خاص لمحے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو آئیں ورلڈکپ کی جیت کا جشن میرین ڈرائیو اور وانکھیڈے میں 4 جولائی کو شام 5 بجے سے فتح کی پریڈ کے ساتھ منائیں، ٹرافی گھر آرہی ہے۔‘

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سیکریٹری جے شاہ نے بھی اپنی پوسٹ میں ممبئی میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ وننگ پریڈ کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔

انہوں نے لکھا کہ بھارت کی ورلڈ کپ فتح کے اعزاز میں وکٹری پریڈ کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں، ہمارے ساتھ اس جیت کا جشن منانے کے لیے 4 جولائی کو شام 5 بجے سے میرین ڈرائیو اور وانکھیڈے اسٹیڈیم کی طرف چلیں! تاریخ یاد رکھیں۔

تازہ ترین