انفوٹینمنٹ

عامر خان کے بچوں کو لائم لائٹ سے کس نے دور رکھا؟

ایرا اور جنید خان میڈیا پر زیادہ نظر نہیں آتے تھے۔

Web Desk

عامر خان کے بچوں کو لائم لائٹ سے کس نے دور رکھا؟

ایرا اور جنید خان میڈیا پر زیادہ نظر نہیں آتے تھے۔

عامر خان کے بچوں کو لائم لائٹ سے کس نے دور رکھا؟

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان بھی فلم نگری میں اپنے قدم رکھ چکے ہیں۔

تاہم پہلی اہلیہ سے ہونے والے عامر خان کے یہ دونوں بچے بیٹی ایرا خان اور جنید خان اس سے قبل میڈیا پر زیادہ کبھی نہیں دکھائی دیے جیسے آج کل دیگر اسٹارز کے بچے لائم لائٹ کی زینت بنتے ہیں۔

عامر خان کے بیٹے جنید خان حال ہی میں اس وقت تنازع کا شکار بنے تھے جب ان کی نیٹ فلکس ڈیبیو فلم مہاراج کی ریلیز پر پابندی لگی تھی۔

تاہم عدالتی فیصلے کے بعد ان کی فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کردی گئی جس میں ان کی پرفارمنس کو خاصہ سراہا جارہا ہے۔

حال ہی میں میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے جنید خان نے اپنی فلم کے ساتھ ساتھ اپنی تربیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ بڑے ہورہے تھے تو ان کی ماں رینا دتا نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ اور ان کی بہن ایرا خان لائم لائٹ سے دور رہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ہم تھوڑے بڑے بھی ہیں اور ہمارے بچپن میں سوشل میڈیا اتنا ہنگامہ خیز نہیں ہوتا تھا جتنا اب ہے۔

جنید خان نے کہا کہ اس وقت معلومات تک بہت رسائی تھی لیکن ہماری والدہ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارے سروں میں غرور نہ سمائے۔

تازہ ترین