کھیل

92 کے ورلڈکپ میں مصنوعی بارش کروائی گئی تھی، فیاض چوہان

فیاض الحسن چوہان نے 92 ورلڈکپ کے حوالے سے بڑا انکشاف کر ڈالا۔

Web Desk

92 کے ورلڈکپ میں مصنوعی بارش کروائی گئی تھی، فیاض چوہان

فیاض الحسن چوہان نے 92 ورلڈکپ کے حوالے سے بڑا انکشاف کر ڈالا۔

مصنوعی بارش نے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے بچایا، فوٹو بشکریہ گوگل
مصنوعی بارش نے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے بچایا، فوٹو بشکریہ گوگل

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 1992 ورلڈکپ میں مصنوعی بارش کرکے پاکستانی ٹیم کو جتوایا گیا تھا۔

فیاض الحسن چوہان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور کھل کر اپنے سیاسی کیرئیر و نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

دورانِ پوڈ کاسٹ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا پاکستان کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈکپ میں اپنے پہلے 4 میں سے 2 میچز ہار چکی تھی اور اسے ایک میں کامیابی ملی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈرا میچ انگلینڈ نے اس وقت کیا جب پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہورہی تھی، جس کے بعد انگلینڈ نے مصنوعی بارش کرکے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری ٹیم 74 رنز پر آل آؤٹ ہوچکی تھی اور انگلینڈ نے یہ ٹارگٹ 10 اوورز میں پورا کرلینا تھا۔ 

تاہم منصوعی بارش برسائی گئی جس سے پاکستان کو ایک پوائنٹ کا فائدہ دے کر آگے بھیجا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان 1992 ورلڈکپ میں پاکستان کے اگلے مرحلے تک رسائی میں انگلینڈ کے اس میچ میں بارش نے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔

 25 مارچ 1992 پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا یادگار ترین دن ہے، اس روز پاکستان ون ڈے کرکٹ کا فاتح عالم بنا تھا۔

 آج بتیس سال گزر جانے کے باوجود شاید ہی کوئی ایسا موقع ہو جب 1992 کے عالمی کپ کی جیت کو کسی نے یاد نہ کیا ہو۔

 اس عالمی کپ کی جیت کو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے یادگار لمحہ کہا جاتا ہے۔

تازہ ترین