کھیل

وطن واپسی پر بھارتی کرکٹرز کی مودی سے ملاقات

بھارتی ٹیم کے وطن پہنچتے ہی ان کے اعزاز میں خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی۔

Web Desk

وطن واپسی پر بھارتی کرکٹرز کی مودی سے ملاقات

بھارتی ٹیم کے وطن پہنچتے ہی ان کے اعزاز میں خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی۔

وطن واپسی پر بھارتی کرکٹرز کی مودی سے ملاقات، فوٹو بشکریہ گوگل
وطن واپسی پر بھارتی کرکٹرز کی مودی سے ملاقات، فوٹو بشکریہ گوگل

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم وطن واپس لوٹنے پر سب سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرے گی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد فائنل جیتنے کے بعد کچھ دن کے لیے بارباڈوس میں آنے والے طوفان کے باعث وہیں پھنس گئی تھی۔

 تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے خصوصی فلائٹ کے ذریعے اپنے کھلاڑیوں کو وطن واپس لانے کا انتظام کیا ہے۔

ورلڈ چیمپئن کھلاڑیوں کو وطن واپس لانے والی خصوصی پرواز کا نام ائیر انڈیا چیمپئن ورلڈکپ 2024 ہے۔

اس کے ذریعے بھارتی کرکٹ ٹیم 6 بج 20 منٹ میں نئی دہلی کے ائیرپورٹ پر پہنچے گی۔

اس کے بعد پوری بھارتی ٹیم و سپورٹ اسٹاف وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرے گا اور یہ خصوصی تقریب کچھ گھنٹے جاری رہے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نریندر مودی سے مبارکباد وصول کرنے کے بعد یہ ٹیم ایک اور خصوصی فلائٹ کے ذریعے وانکھیڑے اسٹیڈیم کیلئے جائے گی۔

 جہاں ٹیم کے اعزاز میں منعقد کی گئی ایک اور تقریب میں کپتان روہت شرما بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کو ورلڈکپ کی ٹرافی تھمائیں گے جوکہ 2 سال کیلئے بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں موجود رہے گی۔

واضح رہے کہ انتہائی مصروف دن گزارنے کے بعد کرکٹرز کھلی بس میں دہلی شہر کی سیر بھی کریں گے ۔

تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہت ے بس کا سفرر کھلاڑی جمعے کے روز کریں کیونکہ انتہائی لمبا سفر اور پھر اسی دن ، ملک میں 2 تقاریب میں شرکت کے بعد قومی کرکٹرز شدید تھکن کا شکار ہو جائیں گے۔ 

تازہ ترین