کھیل

یونس خان کی اجے دیوگن سے ملاقات کے چرچے

دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات خوشگوار رہی۔

Web Desk

یونس خان کی اجے دیوگن سے ملاقات کے چرچے

دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات خوشگوار رہی۔

دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات خؤشگوار رہی، فوٹو بشکریہ گوگل
دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات خؤشگوار رہی، فوٹو بشکریہ گوگل

دی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے ابتدائی میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر یونس خان کی بالی وڈ اداکار اجے دیوگن سے ملاقات کے چرچے ہورہے ہیں۔

دی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے ابتدائی میچ سے قبل ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز ، کرکٹرز اور اداکاروں نے ایک ساتھ تصاویر بنوائیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ بھی کیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونس خان جیسے ہی اجے دیوگن سے ملے تو دونوں نے چہرے پر مسکراہٹ سجائے ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی، بھارتی اسٹار یووراج سنگھ، ڈیل اسٹین اور کیون پیٹرسن ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ 3 جولائی کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان نارتھمپٹن اسٹیڈیم، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں 6 ٹیمیں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ حصہ لے رہی ہیں جو سائیڈز چیمپیئنز کے نام سے شریک ہوں گی۔

اس سے قبل کھیلے جانے والے ایونٹ میں بھی پاکستا ن اور بھارت کے سابق کرکٹرز آمنے سامنے آچکے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 6 جولائی کو طے ہے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین