مزنا وقاص کی ساتھی اداکارہ سے لڑائی، وجہ جان کر سب حیران
اداکارہ شہر کراچی کو برا بھلا بولنے والوں سے نالاں نظر آئیں۔
![مزنا وقاص معاون اداکارہ کے کردار نبھاتی ہیں۔](https://www.hungamaexpress.com/assets/uploads/updates/2024-07-03/16749_6890189_Untitled-7_updates.jpg)
پاکستانی ڈراموں میں معاون اداکارہ کا کردار نبھانے کے لیے معروف مزنا وقاص نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ سیٹ پر ان کی ساتھی اداکارہ سے لڑائی ہوگئی تھی۔
اداکارہ کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے شہر کراچی کو برا بولنے والوں سے نالاں نظر آرہی ہیں۔
دورانِ انٹرویو انہوں نے کہا کہ جب کراچی میں بارش ہوتی ہے تو دیگر شہروں سے آنے والے آرٹسٹ شہر کو برا بھلا بولتے ہیں کہ 'اب تو باہر جانا عذاب ہوجائے گا، کراچی میں تو سیلاب آجاتا ہے۔
مزنا نے کہا کہ ایک مرتبہ تو اس بات پر ان کی سیٹ پر ساتھی اداکارہ سے باقاعدہ لڑائی ہوگئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے انہیں کہا کہ کراچی برا نہیں بولنا، ہمارا شہر اتنا برا ہے تو آپ یہاں آئے ہی کیوں، آپ اس تھالی میں چھید کررہے ہیں جس سے کھا رہے ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کراچی آپ کو اتنے سارے فوائد دے رہا ہے، اس سے آپ کو جو مراعات اور لگژریز مل رہی ہیں اور جو آپ نے کوٹھیاں بنالی ہیں وہ بھی تو آپ نے اسی شہر سے بنائی ہیں۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہوسکتا ہے یہ کراچی کے کسی آرٹسٹ کا حق تھا جو آپ نے مار کر اپنے اثاثے بنائے ہوں تو پھر تو آپ کو اس شہر کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
انپوں
-
انفوٹینمنٹ 1 منٹ پہلے
انوشے اشرف کی’ نکاح’ کے بعد پہلی پوسٹ وائرل
-
انفوٹینمنٹ 45 منٹ پہلے
شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی کو 9 سال مکمل
-
دلچسپ و خاص 1 گھنٹے پہلے
دولت مند خاتون نے پالتو کتے کیلئے لاکھوں مالیت کی سونے کی چین خرید لی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
سوناکشی سنہا نے شادی کی ان دیکھی جھلک جاری کردی