بالی ووڈ

سلمان خان کی اداس آنکھیں دیکھ کر مداح متجسس

اداکار کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

سلمان خان کی اداس آنکھیں دیکھ کر مداح متجسس

اداکار کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

سلمان خان کی اداس آنکیں دیکھ کر مداح متجسس
سلمان خان کی اداس آنکیں دیکھ کر مداح متجسس

بالی وڈ کے سلطان سلمان خان اس وقت اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گرز رہے ہیں۔

رواں سال اپریل کے مہینے سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر ‘لارنس بشنوئی گروپ‘ کی جانب سے گولیاں چلائی گئی تھیں جس کے بعد سے اداکار معمولاتِ زندگی کے فیصلے اپنی مرضی کے مطابق کرنے سے قاصر ہیں۔

ممبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلانے والے منچلے اداکار کو جان کا خطرہ ہونے کے باعث ممبئی پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

جس کی وجہ سے سلمان خان اپنے گھر سے نکلنے یا سیٹ پر جانے کے لیے پروٹوکول کے ساتھ سفر کرنے کے پابند ہیں۔

حال ہی میں اداکار سلمان خان کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس میں انہیں گارڈن میں بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں سلمان خان کی جانب سے سائیڈ پوز بنایا گیا ہے جس کے کیپشن میں‘گرین زون‘ لکھا گیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے شوخ و چنچل اداکار کی اداس آنکھوں کو دیکھ کر سلمان خان کو حوصلہ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح بالی وڈ کے سلطان کو کہتے نظر آرہے ہیں کہ ‘پریشان نہ ہوں جلد ہی یہ دن بھی گزر جائیں گے اور آپ پھر سے نارمل زندگی گزاریں گے‘۔

واضح رہے کہ سلمان خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ‘لارنس بشنوئی گروپ‘ وہی گروپ ہے جو پنجابی گلوکار ‘سدھو موسے والا‘ کے قتل میں ملوث ہے۔

 بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری  فائرنگ کیس کی حالیہ اپڈیٹ کے مطابق سلمان خان پر فائرنگ کرکے ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے ملزمان کےخلاف ممنئی پولیس نے  نئی چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے۔

 اس چارج شیٹ میں بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ کے ملزمان پر قتل کی سازش اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین