سوشل میڈیا

خالد العامری کی بھارتی اداکارہ سے منگنی؟ مداح ہکّا بکّا

خالد العامری نے رواں سال کے آغاز پر اہلیہ سلمیٰ سے علیحدگی اختیار کی

Web Desk

خالد العامری کی بھارتی اداکارہ سے منگنی؟ مداح ہکّا بکّا

خالد العامری نے رواں سال کے آغاز پر اہلیہ سلمیٰ سے علیحدگی اختیار کی

خالد العامری  نے کولی وڈ کی مشہور اداکارہ سے منگنی کرلی؟
خالد العامری  نے کولی وڈ کی مشہور اداکارہ سے منگنی کرلی؟

امارات کے معروف یوٹیوبر  خالد العامری کی بھارتی اداکارہ سنائینا سے منگنی کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔

خالد العامری اور سلمیٰ محمد یوٹیوب کی دنیا کا ایک بڑا نام بن گئے تھے اور اس جوڑی کو یوٹیوب صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا تھا۔

ہردلعزیز یہ جوڑی اکثر ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کرتی نظر آتی تھی لیکن رواں سال کے آغاز پر اس جوڑی کے مداح اس وقت ششدر رہ گئے کہ جب دونوں کی طلاق کی خبر منظرِ عام پر آئی۔

مداحوں کو یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ اتنا اچھا جوڑا بھی ٹوٹ سکتا ہے پر کافی دنوں تک اس خبر کو نہ ماننے کے بعد مداحوں نے بالآخر اس کو قبو ل کرلیا۔

جہاں مداح  خالد العامری اور سلمیٰ کی طلاق کے صدمے سے ہی نہیں نکلے تھے وہیں  خالد العامری کی نئی انسٹاگرام پوسٹ سب کو مزید حیران کرگئی۔

 حال ہی میں  خالد العامری نے انسٹاگرام  پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں ان کے ہاتھ کے ساتھ ایک خاتون کا ہاتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے اور دونوں ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی بھی نظر آرہی ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں خالد العامری نے 'الحمداللہ' لکھ کر پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد کسی نئی خاتون سے منگنی کی تصدیق کردی۔

اس پوسٹ کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ دبئی میں مقیم یوٹیوبر خالد العامری نے پہلی اہلیہ و یوٹیوبر سلمیٰ محمد سے طلاق کے بعد تامل فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ سنائینا سے منگنی کرلی ہے۔

اگرچہ خود یوٹیوبر نے اپنی منگیتر کی شناخت واضح نہیں کی ہے لیکن بھارتی میڈیا نے منگیتر کے نام کا اندازہ سنائینا کی ہی ایک انسٹاگرام پوسٹ سے لگایا ہے۔

دراصل کولی وڈ کی اداکار سنائینا نے بھی رواں ماہ کے آغاز میں اسی طرح کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی مگر اس میں منگنی کی انگوٹھی نہیں تھی لیکن کیپشن میں تالے والا ایموجی بنایا تھا جو بات پکی ہونے کا عندیہ دے رہا ہے۔

بھارتی میڈیا میڈیا  خالد العامری اور کولی وڈ اداکارہ کی منگنی کا دعویٰ کرتے ہوئے دلیل کے طور پر ایک اور بات یہ بھی پیش کر رہا ہے کہ ان دنوں  خالد العامری بھارتی شہر چنائی میں موجود ہیں اور ممکنہ طور پر وہ منگنی کے سلسلے میں ہی بھارت آئے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے بھارتی ریاست کیرالا کے ضلع وایاند کے سر سبز و شاداب کھیتوں سے لطف اندواز ہوتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری بھی شیئر کی ہے۔

خالد العامری کی اس وقت سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مداح سلمیٰ محمد سے اظہارِ ہمدردی کرتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین