انفوٹینمنٹ

آج کی عورت کو محبت نہیں لگژریز چاہئیں، آغا علی

اداکار خواتین سے متعلق گفتگو کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آگئے

Web Desk

آج کی عورت کو محبت نہیں لگژریز چاہئیں، آغا علی

اداکار خواتین سے متعلق گفتگو کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آگئے

اداکار خواتین سے متعلق گفتگو کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آگئے
اداکار خواتین سے متعلق گفتگو کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار آغا علی نے خواتین جیسے حساس موضوع پر گفتگو کرکے ایک بار پھر تنقید کے تیر اپنی جانب موڑ لے۔

آغا علی یوں تو اپنی اداکاری سے ایک انفرادی پہچان رکھتے ہیں تاہم انکی نجی زندگی اور اس میں ہونے والے تنازعات کے سبب انکا نام اچھے الفاظ میں لیا جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہوتا۔

اہلیہ حنا الطاف سے علیحدگی کی خبروں پر تاحال انکا کوئی وضاحتی پیغام منظرعام پر تو نہیں آیا ہے لیکن انکے رشتے کا اختتام شواہد کے مطابق کئی عرصہ پہلے ہی ہوچکا تھا۔

آغا علی کا تنہا زندگی گزارنا اور خواتین کے معاملے میں ناخوشگوار واقعات کا رونما ہونا انہیں خواتین کے نام سے باغی کرگیا جس کی تصدیق انکا حالیہ انٹرویو تھا۔

خواتین کا موضوع  خوصوصاً پاکستان میں  ایک حساس موضوع سمجھا جاتا جس پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار آغا علی نے کئی خواتین کی نفرت مول لے لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں آغا علی نے خواتین کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ آج کل کی خواتین عیش و عشرت اور تحفظ کو ترجیح دیتی ہیں۔’

اداکار کا کہنا تھاکہ،’یہ ایک حقیقت ہے کہ، آج کے دور میں جو لڑکی تھوڑی سی بھی سمجھدار ہے  اسے محبت کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اسے  تحفظ، لگژریز اور ایک خاص سطح کا عیش و آرام چاہیے ہوتا ہے’۔

آغا علی کا مزید کہنا تھا کہ،’لڑکی ایک ایسے مرد کی خواہش کرتی ہے جو اسے تحفظ دے اور انکی خواہشات کو پورا کرے۔’

آغا علی نے تمام مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تمہاری جیب میں پیسا ہے اور تم اچھا کماتے ہوتو تمہیں کوئی بھی لڑکی مل سکتی ہے، لیکن اس کے لیے پہلے خود کو کسی قابل کرو بعد میں عشق معشوق کاسوچو’۔

انہوں نے لگے ہاتھوں طنزیہ وار کرتے ہوئے مزید کہا کہ،’خود کو اتنا قابل کرلو کہ لڑکی کو دل دینے سے پہلے اسکے بل ادا کرسکو’۔

آغا علی کے اس بیان کے بعد صارفین دو گروہ میں تقسیم ہوگئے۔ایک جانب جہاں انکے الفاظ کو سراہا جارہا ہے تو وہیں دوسری جانب انہیں خواتین کی غلط تشریح کرنے پرتنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ آغا علی نے مئی 2020 میں کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران ساتھی اداکارہ حنا الطاف سے شادی کی تھی۔

 ان کی علیحدگی کے بارے میں افواہیں گزشتہ سال سے گردش کر رہی ہیں ، لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی اس معاملے پر کبھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

تازہ ترین