انفوٹینمنٹ

شتروگھن سنہا اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر آگئے

سوشل میڈیا خبروں کے لیے اتنا 'بھوکا' ہے کہ وہ کچھ بھی لگا دیتے ہیں

Web Desk

شتروگھن سنہا اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر آگئے

سوشل میڈیا خبروں کے لیے اتنا 'بھوکا' ہے کہ وہ کچھ بھی لگا دیتے ہیں

سینئر اداکار ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں زیرِ علاج تھے
سینئر اداکار ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں زیرِ علاج تھے

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اور سیاسی کارکن شتروگھن سنہا کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد انکی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سوناکشی کی شادی کے چند ہی روز بعد شتروگھن سنہا کو پسلیوں میں چوٹ لگی جس کے سبب سوناکشی نے انہیں فوری طور پر ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال منتقل کردیا۔

دوران علاج بھارتی میڈیا پر یہ خبریں سرگرم ہوئی کہ اداکار کو بیٹی کی شادی کا صدمہ تھا جسکے سبب انہیں دل کا دورہ پڑا اور انکی سرجری کی گئی ہے۔

تاہم  ٹائمز ناؤ میں یہ بات واضح  کی گئی کہ ارد گرد پھیلی افواہیں بے بنیاد ہیں اور وہ صرف معمول کے ہیلتھ چیک اپ کے لیے ہسپتال گئے تھے۔’

شتروگھن سنہا نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ،’یہ صرف میرا سالانہ روٹین فل باڈی چیک اپ تھا اور  میں اسےہر 60 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لیے تجویز کرتا ہوں۔’

انہوں نے اپنے مصروف ترین شیڈول پر بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ’ میں گزشتہ تین ماہ سے نان اسٹاپ سفر کر رہا ہوں اور پھر بیٹی کی شادی کی مصروفیات نے تھکا دیا تھا، چونکہ میں اب تندرست  نوجوان نہیں رہا جو دن میں 3 شفٹیں کر سکتا تھا اور پھر بھی رات بھر پارٹی کرنے کی توانائی رکھتا تھا، مجھ میں اب اتنی طاقت برقرار نہیں رہی ’۔

شتروگھن سنہا نے سرجری سے  متعلق پھیلی افواہوں پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ،‘مجھے میری سرجری کی خبریں سنائی دے رہی ہیں، ارے بھئی! میری سرجری ہوئی ہے اور مجھے ہی معلوم نہیں واہ!’۔

اداکار نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ’ ممبئی کا سوشل میڈیا خبروں کے لیے اتنا 'بھوکا' ہے کہ وہ کچھ بھی لگا دیتے ہیں۔’

تازہ ترین