انفوٹینمنٹ

وڑا پاؤ گرل کو اپنے والد سے شدید نفرت کیوں؟

کھانے کو باسی روٹی دی جاتی تھی

Web Desk

وڑا پاؤ گرل کو اپنے والد سے شدید نفرت کیوں؟

کھانے کو باسی روٹی دی جاتی تھی

چندریکا ڈکشٹ نے ہوشربا انکشافات کردیے
چندریکا ڈکشٹ نے ہوشربا انکشافات کردیے

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3کی کنٹسٹنٹ چندریکا ڈکشٹ عرف وڑا پاؤ گرل نے اپنے والد سے شدید نفرت کا اظہار کرتے ہوئے ہوشربا انکشافات کردیے۔

وڑا پاؤ نام سے مشہور چندریکا ڈکشٹ نے بگ باس کے تازہ ترین ایپیسوڈ میں اپنے بچپن کے مشکل ترین دور اور ’شرابی‘ والد کے بارے میں بات کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

ہرشخص کی زندگی میں کوئی نہ کوئی تلخ کہانی ضرور ہوتی ہے ایسی ہی ایک کہانی سناتے ہوئے چندریکا نے بتایا کہ’وہ محض چھ سال کی تھیں جب ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا، والدہ کے انتقال کے بعد انکے والد کو شراب کی لت گئی اور انہوں نے چندریکا کو رشتے داروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا’۔

انہوں نے بچپن کے کٹھن دور کو یاد کرتے ہوئے مزید کہا کہ’میرے والد نے 4سے 5 شادیاں کی ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے میرا خیال نہیں رکھا، مجھے نفرت ہے اس آدمی سے کہ جب مجھے باپ کی شفقت کی ضروت تھی اس لمحے انہوں نے مجھے تنہا چھوڑ دیا’۔

بگ باس او ٹی ٹی 3 کنٹسٹنٹ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ’دادی کو جب علم ہوا کہ میرے رشتے داروں کا میرے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے مجھے کھانے میں باسی روٹی دی جاتی تھی تو   انہوں نے مجھے 9 سال کی عمر میں گود لے لیا’۔

یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں چندریکا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ دہلی میں وڈا پاؤ فروخت کر کے روزانہ 40 ہزار روپے کماتی ہیں۔

تازہ ترین