بالی ووڈ

غصہ کرتی سوناکشی کو شوہر ظہیرکی کس بات نے ہنسادیا؟

ظہیر اقبال نے ویڈیو انسٹاگرام پر جاری کردی

Web Desk

غصہ کرتی سوناکشی کو شوہر ظہیرکی کس بات نے ہنسادیا؟

ظہیر اقبال نے ویڈیو انسٹاگرام پر جاری کردی

ظہیر اقبال نے ویڈیو انسٹاگرام پر جاری کردی
ظہیر اقبال نے ویڈیو انسٹاگرام پر جاری کردی

بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سوناکشی سنہا کو بین المذاہب شادی پر بھارت میں کافی زیادہ ٹرول کیا گیا تاہم تمام تنقید کرنے والوں کی پرواہ کیے بغیر اداکارہ سوناکشی، شوہر  کے ہمراہ ہنی مون پر روانہ ہوگئیں۔

حال ہی میں اداکار ظہیر اقبال کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو  مداحوں کی توجہ حاصل کررہی ہے جس میں اداکارہ سوناکشی سنہا کو ہنسی پر قابو کرنے کی کوشش کرتے  ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو کے کییپشن میں ظہیر اقبال نے لکھا‘ ایک بات پر شدید غصہ آنے کی وجہ سے سوناکشی مجھ پر چیخنا چاہتی تھیں لیکن میں نے انہیں ہنسادیا‘۔

بعد ازاں  اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے شوہر کی لگائی ہوئی کلپ کو انسٹاگرام اسٹوری پر ری پوسٹ کرتے ہوئے  کیپشن میں ‘ہمت‘ لکھا گیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جوڑے کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر کو پرستاروں کی جانب سے کافی زیادہ سراہا جارہا ہے۔ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں  مداح سوناکشی اور ظہیر کی کیمسٹری سے کافی زیادہ محظوظ ہورہے ہیں۔

واضح رہے اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 7 برس کے طویل عرصے تک ڈیٹ کرنے کے بعد بلآخر 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ سوناکشی کی ‘رہائش گاہ‘ پر دونوں اداکاروں نے ایک سول تقریب کے ذریعے شادی کی جس میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین