انفوٹینمنٹ

سونیا حسین کے سابق شوہر کے ہاں بیٹی کی ولادت

فٹنس ٹرینر واصف اور منتشاکیانی نے بیٹی کا خیر مقدم کرلیا۔

Web Desk

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر فٹنس ٹرینر واصف محمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سال 2023 میں ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کرنے والے واصف محمد نے خوشحال ازدواجی زندگی کے دوران پہلی بیٹی کا استقبال کرلیا۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق منتشا کیانی اور واصف محمد نے حال ہی میں ولدیت قبول کی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل  مونوکروم تصاویر میں  فٹنس ٹرینر اپنی نومولود بیٹی کو گود میں لیے مسکراتے نظر آرہے ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں بھی واصف اور منتشا بیٹی کو خوشی سے چومتے دکھائی دیے۔

اس خبر کے سامنے آتے ہی شوبز سے وابستہ فنکاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین اس جوڑے کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں جبکہ اسی کے ساتھ ننھی پری کے اچھے نصیب کیلئے بھی دعاگو دکھائی دیے۔

یاد رہے کہ واصف محمد ماڈل منتشا کیانی سے شادی کرنے سے قبل اداکارہ سونیا حسین کیساتھ نکاح میں منسلک تھے۔

بعدازاں نہ معلوم وجوہات کی بنا پر اس جوڑے نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا،اگر چہ کہ علیحدگی کے بعد سونیا حسین نے دوسری شادی نہیں کی لیکن واصف اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے ہیں۔

تازہ ترین