فلم / ٹی وی

دلجیت دوسانجھ کی فلم نے پاکستانی فلموں کی مارکیٹ ڈاؤن کردی

فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ‘ پاکستان میں کامیاب

Web Desk

دلجیت دوسانجھ کی فلم نے پاکستانی فلموں کی مارکیٹ ڈاؤن کردی

فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ‘ پاکستان میں کامیاب

دلجیت دوسانجھ کی فلم نے پاکستانی فلموں کی مارکٹ ڈاؤن کردی
دلجیت دوسانجھ کی فلم نے پاکستانی فلموں کی مارکٹ ڈاؤن کردی

عالمی سطح پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار ‘دلجیت دوسانجھ‘ کی فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ کا پاکستانی سینیما گھروں پر بھی راج قائم ہے۔

27 جون کو ریلیز ہونے والی اداکارہ ‘نیرو باجوہ‘ اور گلوکار و اداکار ‘دلجیت داسانجھ‘ کی فلم جٹ اینڈ جولیٹ نے  4 روز میں  پاکستانی سنیما گھروں سے 5 کروڑ کا زبردست بزنس کرلیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 گلوبل اسٹار  ‘دلجیت دوسانجھ‘ کی پاکستان میں فین فالوونگ بھی کسی سے کم نہیں ہے اداکار کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم کا پاکستان میں ہونے  والا بزنس اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر  ’عمر و عیار‘ ، ’ نابالغ افراد‘ اور ’ابھی‘ نامی بڑے بجٹ کی  پاکستانی فلمیں سینیما گھروں کی زینت بنیں  مگر جونہی 27 جون کو سنیما گھروں میں بھارتی پنجابی فلم ‘جٹ اینڈ جولیٹ 3‘  نمائش کیلئے پیش ہوئی مداحوں نے  پاکستانی فلموں کے بجائے بڑی تعداد میں دلجیت دوسانجھ کی فلم دیکھنے کیلئے سنیما گھروں کا رُخ کیا  اور  پھر پاکستانی فلموں کی مارکیٹ ڈاؤن ہوگئی۔

بالی وڈ میں پاکستانی آرٹسٹ بین ہونے کے باعث گلوکار و اداکار نے اپنی فلم ‘جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ میں پاکستانی  نامور گلوکار ‘بلال سعید‘ کی آواز میں گانا ‘جے میں رب ہوندا‘ شامل کیا تو دلجیت کے پاکستانی مداح انتہائی خوش نظر آئے۔

 صرف یہی نہیں فلم  میں پاکستانی مداحوں کیلئے ایک اور سرپرائز بھی ہے۔فلم  ‘جٹ اینڈ جولیٹ 3‘میں بھارتی اداکاروں کے ساتھ پاکستانی آرٹسٹ ‘اکرم اداس‘ اور ‘ناصر چنیوٹی‘  کو بھی اسکرین شیئر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم ‘جٹ اینڈ جولیٹ‘ 27 جون کو ریلیز ہوتے ہی عالمی سطح پر سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والی پہلی پنجابی فلم بن گئی۔

تازہ ترین