انفوٹینمنٹ

کرن اشفاق نے اپنے حمل کی تردید کردی؟

اداکارہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Web Desk

کرن اشفاق نے اپنے حمل کی تردید کردی؟

اداکارہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اداکارہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
اداکارہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور ماڈل کرن اشفاق نے حاملہ ہونے کی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔

حال ہی میں کرن اشفاق نے اپنے شوہر حمزہ علی چوہدری کے ہمراہ خوبصورت لمحات پر مشتمل تصویری ویڈیو کلپ شیئر کیا جس نے منظر عام پر آتے ہی انکے حاملہ ہونے کی افواہوں کو ہوا دے دی۔

ٹائم لائٹ چراتی اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کرن اشفاق کی خوبصورتی اور انکے پرفیکٹ کپل کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ یہ چہ مگوئیاں بھی شروع کردیں کہ اداکارہ امید سے ہیں اور حمزہ علی کے ساتھ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔

جبکہ کئی صارفین کا یہ دعویٰ تھا کہ اداکارہ اپنی پچھلی تصویروں کے مقابلے میں قدرے مختلف دکھائی دے رہی ہیں جسکی وجہ انکا حاملہ ہونا ہے۔

ان قیاس آرائیوں کے  بعد اداکارہ خاموش نہ رہ سکیں اور حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

اگر چہ انہوں نے اپنے بیان میں واضح طور پر حاملہ ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے لیکن انکا کہنا تھا مذکورہ تصاویر ماہ اپریل میں کیمرے میں قید کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کرن اشفاق کے حاملہ ہونے کی افواہوں نے زور پکڑا تھا جسے انہوں نے یہ کہہ کر ٹال دیا تھا کہ ابھی میری شادی کو دو ہی ماہ ہوئے ہیں تھوڑا صبر کرلیں۔

تازہ ترین