انفوٹینمنٹ

سوناکشی اور ظہیر کی ’سن سیٹ’ پول ڈیٹ

شادی کے بعد یہ جوڑا قیمتی لمحات ساتھ گزار رہا ہے

Web Desk

سوناکشی اور ظہیر کی ’سن سیٹ’ پول ڈیٹ

شادی کے بعد یہ جوڑا قیمتی لمحات ساتھ گزار رہا ہے

شادی کے بعد یہ جوڑا قیمتی لمحات ساتھ گزار رہا ہے
شادی کے بعد یہ جوڑا قیمتی لمحات ساتھ گزار رہا ہے

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں شادی کے بعد سیر و تفریح میں مصروف ہیں جسکی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

23 جون 2023 کو سول میرج ایکٹ کے تحت شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نہ صرف سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں بلکہ شادی کے کئی دن بعد بھی یہ جوڑا خبروں کی سرخیوں میں جگہ بنارہا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہانے  اپنے قیمتی لمحات مداحوں کےساتھ شیئر کیے جو سب کی توجہ کا مرکزبن گئے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر جاری کیں جس میں اس نوبیاہتا جوڑے کو پول میں موج مستی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

غروب آفتاب کے خوبصورت لمحات میں قید کی گئی ان جھلکیوں میں سوناکشی اپنے شوہر کے کاندھے پر ہاتھ رکھے پول میں موجود ہیں جبکہ ظہیر ان لمحات کو کیمرے میں قید کر رہے ہیں۔

اس سے قبل سوناکشی نے ظہیر اقبال کی مزید ایک اور ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس جوڑے کو شاپنگ مال میں دیکھا گیا تھا ، اس موقع پر ظہیر اقبال اہلیہ کی سینڈل اپنے ہاتھوں میں پکڑے نظر آئے۔

مذکورہ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی سب کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوگئی۔

واضح رہے کہ سوناکشی اور ظہیر کی 7 سالہ ڈیٹنگ کے بعد ہونے والی یہ شادی بین المذاہب ہونے کے سبب کافی تنقید کی زد میں نظر آئی، ایک جانب جہاں سنہا اور رتنسی خاندان اس شادی پر خوش نظر آرہے تھے وہیں اداکارہ کے بھائیوں کی عدم موجودگی بھی ایک سوالیہ نشان بن کر ابھری۔

سوناکشی کے بھائی یکے بعد دیگرے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے وضاحتی پیغام جاری کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھارتی میڈیا ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتا نظر آرہاہے۔

تازہ ترین