وائرل اسٹوریز

سرگن مہتا اپنی شادی کی ویڈیو پر شرمندہ

سرگن مہتا اپنی پرانے زمانے کی 'ویڈنگ ویڈیو' پر شرمندہ

Web Desk

سرگن مہتا اپنی شادی کی ویڈیو پر شرمندہ

سرگن مہتا اپنی پرانے زمانے کی 'ویڈنگ ویڈیو' پر شرمندہ

میری شادی اور اس کی ویڈیو بہت مزاحیہ تھیم، سرگن مہتا
میری شادی اور اس کی ویڈیو بہت مزاحیہ تھیم، سرگن مہتا

بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے لوگوں کی شادی کی ویڈیو سے اپنی 10 سال پرانی ویڈنگ ویڈیو کا مقابلہ کرتے ہوئے مداحوں سے ایک اہم سوال کردیا۔

ڈراما سیریل 'پُھلوا' سے اداکاری کی دنیا میں بطور چائلڈ اسٹار قدم رکھنے والی اداکارہ سرگن مہتا نے ڈراما انڈسٹری میں نام کمانے کے بعد پنجابی فلموں کا رخ کیا اور اسی دوران ساتھی اداکار روی دُبے سے شادی بھی کرلی۔

سرگن مہتا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ویڈنگ ویڈیوز کے حوالے سے بات کرتی نظر آئیں۔

اداکارہ نے کہا کہ 'کیا آپ لوگوں کو بھی اب بننے والی ویڈنگ ویڈیوز دیکھ کر فومو ہوتا ہے کیونکہ میری شادی 10 سال پہلے ہوئی جب ویڈنگ ویڈیو میں دولہا اور دلہن کی تصاویر گول گول گھومتی نظر آتی تھیں'۔

اداکارہ نے کہا کہ  ' میری شادی اور اس کی ویڈیو بہت مزاحیہ تھی لیکن میں سوچ رہی ہوں کہ کیا میں اپنی ویڈنگ ویڈیو کا فارمیٹ ڈسک سے سی ڈی میں تبدیل کروا کر یہاں آپ سب کے ساتھ شیئر کروں؟'

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سرگن مہتا کے شوہر و اداکار روی دوبے نے لکھا کہ 'مجھے میری شادی کی ویڈیو بہت پسند ہے سرگن' اور ساتھ غصہ کرنے والا ایموجی بھی بنایا۔ اس کے جواب میں سرگن مہتا نے لکھا کہ ' لیکن مجھے  تمھاری نہیں پسند'۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح سرگن سے وہ ویڈیو جلد از جلد شیئر کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

تازہ ترین