انفوٹینمنٹ

جب یاسر حسین کو میرا نے زناٹے دار تھپڑ رسید کیا

ہم نے جب شوٹ کی جھلک دیکھی تو اس میں وہ تھپڑ جعلی لگ رہا تھا

Web Desk

جب یاسر حسین کو میرا نے زناٹے دار تھپڑ رسید کیا

ہم نے جب شوٹ کی جھلک دیکھی تو اس میں وہ تھپڑ جعلی لگ رہا تھا

فلم ’باجی‘ میں میرا چھوٹا سا کردار تھا، یاسر حسین
فلم ’باجی‘ میں میرا چھوٹا سا کردار تھا، یاسر حسین

کامیڈین اداکار و رائٹر یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ انہیں زندگی کا خطرناک تھپڑ اداکارہ میرا کی جانب سے فلم میں پڑا تھا۔

ماضی میں ایک شو میں  میزبان نے سوال کیا کہ زندگی میں سب سے خطرناک تھپڑ کب اور کیوں پڑا؟

جواب میں یاسر نے ذرا سوچتے ہوئے بتایا کہ مجھے میرا جی نے تھپڑ رسید کیا تھا۔ میرا جی کی ایک فلم تھی ’باجی‘، جس میں میرا چھوٹا سا کردار تھا۔ مجھ سے وہ فلم شروع ہوتی ہے کہ میں ایک ڈائریکٹر ہوتا ہوں۔

یاسر نے بتایا کہ میرا کردار تھا کہ میں میرا کو فلم سے نکال دیتا ہوں، تو اس وقت گانے کی شوٹنگ ہورہی ہوتی ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  جس میں میرا جی آتی ہیں اور اپنے ڈائیلاگ بولتے ہوئے مجھے زوردار تھپڑ مارتی ہیں۔

 اداکار نے کہا کہ پہلے میں نے میرا سے کہا تھا کہ مجھے زیادہ زور کا تھپڑ نہیں ماریئے گا لیکن پھر ہم نے جب شوٹ کی جھلک دیکھی تو اس میں وہ تھپڑ جعلی لگ رہا تھا، بعد میں میرا نے زوردار تھپڑ مارا۔

تازہ ترین