انفوٹینمنٹ

کھانے پینے کی شوقین درِفشاں چاہتی ہیں کہ کبھی وزن نہ بڑھے

دو فیچر فلمیں بھی سائن کرچکی ہیں

Web Desk

کھانے پینے کی شوقین درِفشاں چاہتی ہیں کہ کبھی وزن نہ بڑھے

دو فیچر فلمیں بھی سائن کرچکی ہیں

کھانے پینے کی شوقین درِفشاں چاہتی ہیں کہ کبھی وزن نہ بڑھے

اکثر بڑھے ہوئے وزن کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والی سُپر اسٹار دُرِفشاں کہتی ہیں  انہیں اچھا کھانا کھانے کا بہت شوق ہے اور ساتھ ہی وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا وزن کبھی بڑھے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی ایسا خواب نہیں دیکھا کہ وہ مستقبل میں فلاں اداکار یا ہدایتکار کے ساتھ کام کریں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی بالکل ایسے ہی عام انداز میں گزارنا چاہتی ہیں جیسا کہ وہ ہمیشہ سے گزار رہی تھیں انہیں سیر و سیاحت کا بھی بہت شوق ہے۔

 وہ کہتی ہیں کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس میں زیادہ سے زیادہ سیاحت کا لطف اُٹھائیں اور دنیا کو دیکھیں۔ 

دُرِفشاں کا کہنا ہے کہ انہیں سیاحت کا اس قدر شوق ہے کہ اگر انہیں دنیا میں کسی بھی جگہ کی سیر کا موقع ملے تو وہ شاید اپنا کوئی پروجیکٹ بھی چھوڑ سکتی ہیں۔

دُرِفشاں سلیم کی کامیابی اور مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اب تک دو فیچر فلمیں بھی سائن کرچکی ہیں۔

 اس کے علاوہ بین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے دو ویب سیریز بھی دُرِفشاں نے سائن کی ہیں۔ 

دُرِفشاں کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ ایک فیچر فلم کو چھوڑ دیں۔ اس فلم کو چھوڑنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے دُرِفشاں کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کہ وہ فلموں میں آئٹم سانگ کریں یا پھر اپنے کلچر سے ہٹ کر کپڑے پہنیں۔

 دُرِفشاں کہتی ہیں کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ کردار سے ناظرین کو متاثر کریں، نا کہ اپنے کپڑوں یا رقص سے ناظرین کا دل جیتیں۔

دُرِفشاں سلیم کی ویب سیریز کے حوالے سے اطلاعات یہ ہیں کہ اس کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں جس میں زارا نور عباس، وہاج علی اور یاسرہ رضوی بھی مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ تاہم دُرِفشاں کا کردار ویب سیریز میں منفی ہوگا۔

 اداکاری کے ساتھ ساتھ نوجوان اداکارہ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی نام بنا رہی ہیں اور معروف فیشن برانڈز انہیں اپنی مہم کا حصہ بنا رہے ہیں۔

 کم وقت میں کامیابی کی اتنی زیادہ منازل طے کرتا دیکھ کر لگتا ہے کہ دُرِفشاں سلیم مستقبل میں سپراسٹار بن سکتی ہیں۔

تازہ ترین