سوشل میڈیا

حرا بلیح کی بارات کی خصوصی ویڈیو منظر عام پر

حرا بلیح نے بارات پر کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟

Web Desk

حرا بلیح کی بارات کی خصوصی ویڈیو منظر عام پر

حرا بلیح نے بارات پر کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟

سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کانٹینٹ کرئیٹر حرا بلیح پیا دیس سدھار گئیں۔

بیرسٹر حسن خان  سے نکاح کرکے زندگی کی نئی شروعات کرنے والی سوشل میڈیا اسٹار حرا بلیح کی بارات کی خصوصی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

حرا بلیح نے مارچ میں بیرسٹر حسن علی سے عالیشان تقریب میں منگنی کرکے اپنے رشتے کا باضابطہ اعلان کیا بعد ازاں گزشتہ ماہ کے اختتام سے انکی شادی کی تقاریب کا باقاعدہ  آغاز ہوگیا۔

ڈھولکی، مایوں، مہندی، کے بعد اب بارات کی دلکش تصاویر اور آفیشل ویڈیو بھی جاری کردی گئیں ہیں جسے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

حرا بلیح کی ویڈنگ ویڈیو پر نظر ڈالی جائے تو انکی تقریب میں مغل دور کی شادیوں کی جھلک پائی گئی جس میں دلہن کو روایتی ڈولی میں لایا جاتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کا آغاز ڈولی میں بیٹھی دلہن کی خاص انٹری سے کیا جاتا ہے جسکے بعد انہیں اسٹیج تک لانے میں والدین کا بھی خصوصی کردار دکھایا گیا۔

بعدازاں حرا بلیح کی رخصتی میں اہل خانہ کی آنکھوں میں آنسو بھی اس بات کی گواہی دیتے نظر آئے کہ انہیں بھی اپنی بیٹی کے دور چلے جانے کا دکھ ہے۔

بارات کی خاص تقریب کی مناسبت دلہنیا کو سنہرے کام والے سرخ رنگ کے عروس جوڑے میں غضب ڈھاتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اس خاص دن کی مناسبت سے انکے دولہا حسن علی بھی سیاہ پرنس کوٹ سوٹ میں قیامت ڈھاتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ حرا بلیح نے بارات کیلئے جو دلکش لہنگا زیب تن کیا تھا وہ معروف فیشن برانڈ ’ثانیہ مسکتیا آفیشل’کا شاہکار ہے جو آنکی آفیشل ویب سائٹ پر بھی موجود ہے جبکہ دلہنیا نے اپنے لک کو مکمل کرنے کیلئے ’ڈیمز پاکستان’ کے زیورات پہنے ہوئے تھے۔

حرا بلیح کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد اس جوڑے کو  صارفین سمیت سوشل میڈیا اسٹارز اور شوبز ستارے بھی مبارک دیتے نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی انہیں انکی  نئی زندگی کی خوشگوار شروعات پر نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین