انفوٹینمنٹ

حریم فاروق نے قریبی دوست سعد سلطان سے منگنی کرلی؟

حریم فاروق نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی محبت کا اعتراف بھی کرلیا

Web Desk

حریم فاروق نے قریبی دوست سعد سلطان سے منگنی کرلی؟

حریم فاروق نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی محبت کا اعتراف بھی کرلیا

حریم فاروق کی قربی دوست سعد کیساتھ کپل فوٹوشوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا
حریم فاروق کی قربی دوست سعد کیساتھ کپل فوٹوشوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے اپنے قریبی دوست سعد سلطان سے محبت کے رشتے میں بندھ جانے کا اشارہ دے دیا۔

'میرے ہمدم میرے دوست' ،  'دوسری بیوی' اور 'صنم' جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حریم فاروق صرف ایک اداکارہ ہی نہیں بلکہ ایک کامیاب فلم  پروڈیوسر بھی ہیں۔

اگرچہ حریم فاروق کی آن اسکرین متعدد اداکاروں کے ساتھ جوڑی ناظرین کی جانب سے پسند کی گئی لیکن مداح ہمیشہ سے انہیں حقیقی زندگی میں بھی کس کے ساتھ جوڑی بناتا دیکھنا چاہتے تھے۔

بالآخر حریم فاروق نے اپنے مداحوں کے چہروں پر خوشی بکھیرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے انہیں اپنی زندگی کے سب سے خاص شخص سے ملوادیا ہے۔

حریم فاروق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں شامل ویڈیو میں حریم فاروق اپنے قریبی دوست سعد سلطان کے ساتھ خوشی سے بھرپور لمحات گزارتی نظر آرہی ہیں۔

جہاں ویڈیو کے آغاز میں حریم فاروق اور سعد سلطان ہوٹلنگ کرتے، سڑک پر گھومتے پھرتے اور کار میں سفر کرتے نظر آئے، وہیں ویڈیو کے آخر میں حریم فاروق اور سعد سلطان کا ایک کپل فوٹوشوٹ بھی دیکھنے کو ملا جس میں دونوں کی کیمسٹری ان کے محبت کے رشتے میں بندھ جانے کی تصدیق کر رہی ہے۔

ویڈیو میں ایک اور  تصویر بھی سب کی توجہ کا مرکز بنی جو حریم فاروں کے لڑکپن کے زمانے کی ہے اور ان کے ساتھ کم عمر سعد سلطان بھی ہیں۔ 

ویڈیو کے کیپشن میں حریم فاروق نے لکھا کہ 'سالگرہ مبارک سعدی، غالباً ہم نے زندگی کا آدھا سفر ساتھ ہی گزارا ہے اور اب میں یہ نہیں جانتی کہ تمہارے بغیر زندگی کیا ہوگی تم سے بے انتہا محبت کرتی ہوں'۔

حریم فاروق کی جانب سے جاری ہونے والی اس پوسٹ کو دیکھتے ہی اداکارہ کے پرستاروں نے کمنٹ سیکشن کا رخ کیا اور حریم فاروق سے ایک ہی سوال کرتے نظر آئے کہ 'کیا یہ آپکے منگیتر ہیں؟'

حریم فاروق کے متعدد مداح تو خوشی کے عالم میں انہیں ہمسفر مل جانے پر مبارکباد بھی دے بیٹھے ہیں لیکن حریم فاروق نے سعد سلطان کو زندگی کا سب سے بہترین ساتھی تو قرار دے دیا لیکن منگنی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

تازہ ترین