انفوٹینمنٹ

شیراز اپل کا حرا مانی کی گائیکی سے متعلق ہوشربا دعویٰ

گلوکار نے اداکارہ سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

Web Desk

شیراز اپل کا حرا مانی کی گائیکی سے متعلق ہوشربا دعویٰ

گلوکار نے اداکارہ سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

گلوکار نے اداکارہ سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
گلوکار نے اداکارہ سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ نامور گلوکار شیراز اپل نے اداکارہ حرا مانی کی گائیکی سے متعلق ہوشربا دعویٰ کردیا۔

’دو بول’ کی اداکارہ حرا مانی ویسے تو اپنی اداکاری میں مشہور ہیں ہی لیکن ان دنوں انکی موسیقی کا بھی چرچہ زبان زد عام وخاص ہے۔

کوئی سیاسی تقریب ہو یا شوبز سے منسلک ایونٹ حرا مانی اپنی آواز کا جادو جگا کر سب کی توجہ سمیٹتی نظر آتی ہیں۔تاہم اداکارہ کی گائیکی سے متعلق گلوکار شیراز اپل نے بڑا دعویٰ کردیا۔

شیراز اپل نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی مقبول اداکارہ حرا مانی اپنی گلوکاری میں آٹو ٹیون استعمال کرتی ہیں۔

حرا مانی کی گلوکاری کی صلاحیتوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شیراز اپل نے تجویز پیش کی کہ حرا مانی ​​اپنی گلوکاری میں آٹو ٹیون کا استعمال کرتی ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن جس طرح کا گانا وہ گاتی ہیں ایسا کوئی بھی شخص بآسانی گا سکتا ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ جس طرح حرامانی گلوکاری کرتی ہیں اس طرح میں کسی بھی شخص کو آٹو ٹیون کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اسٹوڈیو میں گانے پر مجبور کر سکتا ہوں’۔

شیراز اپل کے مطابق انہوں نے بہت سے  اداکار کو اپنی چند لائیو پرفارمنسز میں’ آف کی’ ہوتے دیکھا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ایک موسیقار اور گلوکار ہونے کے ناطےمیں اس پرفارمنس کو دیکھ کر اس کا فیصلہ کروں گا۔’

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ’جب آپ اتنے اچھے اداکار ہیں تو آپ کو گانا گانے کی کیا ضرورت ہے؟’

یاد رہے کہ حرا مانی کی موسیقی کو جہاں کچھ لوگ سراہتے نظر آتے ہیں وہیں کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو انہیں بے سرے گانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہیں۔

تازہ ترین