انفوٹینمنٹ

ارباز اور شوریٰ کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع؟

ارباز خان اپنی دوسری اہلیہ شوریٰ کیساتھ مٹرنٹی کلینک پہنچ گئے

Web Desk

ارباز اور شوریٰ کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع؟

ارباز خان اپنی دوسری اہلیہ شوریٰ کیساتھ مٹرنٹی کلینک پہنچ گئے

سوشل میڈیا پر ارباز خان کے دوسری مرتبہ والد بننے کی خبریں سرگرم
سوشل میڈیا پر ارباز خان کے دوسری مرتبہ والد بننے کی خبریں سرگرم

بھارتی اداکار و پروڈیوسر ارباز خان اور ان کی دوسری اہلیہ شوریٰ خان کے گھر ننھے مہمان کی جلد آمد کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

ارباز خان نے دسمبر 2023 میں سیلیبریٹی میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان کے ساتھ دوسری شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

ارباز خان کی شادی میں ان کے بیٹے ارہان خان، بھائی سلمان خان اور سہیل خان، والدہ ہیلن اور سلمیٰ، والد سلیم خان اور بہنوں کے علاوہ اداکارہ روینہ ٹنڈن، فلم پروڈیوسر و دوست ساجد خان نے بھی شرکت کی۔

شوریٰ خان کو پوری خان فیملی نے بے انتہا خوشی کے ساتھ اپنے خاندان میں خوش آمدید کہا اور ارباز خان کی پہلی اہلیہ و اداکارہ ملائکہ اروڑا سے بیٹے ارہان خان کے ساتھ بھی شوریٰ خان کے تعلقات اچھے ہیں۔

گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی پاپارازی ارباز خان اور شوریٰ خان کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھے بیٹھا ہے اور ان کی ہوٹنلگ سے لیکر بیرونِ ملک سفر تک ہر ایک عمل کو سوشل میڈیا کی زینت بنا دیتا ہے۔

اب بھارتی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر ارباز خان اور شوریٰ خان جلد اپنے ہاں ننھے مہمان کا استقبال کرنے والے ہیں۔

اس خبر کی وجہ 2 جولائی کی رات ارباز خان اور شوریٰ خان کا میٹرنٹی کلینک سے باہر آتے نظر آنا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کی مٹرنٹی کلینک سے باہر نکلتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہورہی ہیں جس میں شوریٰ خان ہلکی آسمانی شرٹ کے ساتھ شورٹس پہنی ہوئی ہیں جبکہ ارباز خان نے سبز ٹی شرٹ کے ساتھ جینز پہنی۔

جوڑے کا مٹرنٹی کلینک سے ایک ساتھ باہر آنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا اور پاپارازی نے متجسس ہوکر یہ سوال بھی کر ڈالا کہ 'ارباز بھائی خوشخبری کب دے رہے ہو؟'

اس سوال پر جہاں ارباز خان نے خاموشی اختیار کی وہیں شوریٰ خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور شرماتی ہوئی نظر آئیں جس کے بعد انہوں پیارے انداز میں 'نہیں نہیں' کہہ دیا۔

واضح رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی اور 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی، اس کے بعد ارباز خان اطالوی ماڈل و اداکارہ جارجیا کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے اور دسمبر 2023 میں جارجیا نے بریک اپ کی تصدیق کی جس کے کچھ دن بعد ارباز خان نے شوریٰ خان سے شادی کرلی۔

تازہ ترین