انفوٹینمنٹ

خلیل الرحمان کا ماہرہ کے بعد صبا قمر کیساتھ بھی کام کرنے سے انکار

معروف لکھاری کا نیا بیان سامنے آگیا

Web Desk

خلیل الرحمان کا ماہرہ کے بعد صبا قمر کیساتھ بھی کام کرنے سے انکار

معروف لکھاری کا نیا بیان سامنے آگیا

معروف لکھاری کا نیا بیان سامنے آگیا
معروف لکھاری کا نیا بیان سامنے آگیا

پاکستانی اسکرپٹ رائٹر، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان کے بعد اب صبا قمر کے ساتھ بھی کام کرنے سے انکار کردیا۔

گزشتہ کئی ماہ سے خلیل الرحمان قمر شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں سے متعلق متنازع گفتگو کرتے آئے ہیں، کبھی انہوں نے ماہرہ خان سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے  پروجیکٹ میں کاسٹ کرنے سے انکار کیا تو کبھی وہ سینئر اداکار نعمان اعجاز کو گھٹیا شخص ہونے کا لقب دیتے سنائی دیے۔

حال ہی میں معروف لکھاری نے  حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ورسٹائل اداکارہ صبا قمر سے متعلق بھی گفتگو کرتے ہوئے انکے ساتھ کام کرنے سے انکار کرکے ایک بار پھر سب کی توجہ اپنی جانب کرالی۔

میزبان کی جانب سے لکھاری سے سوال کیا گیا کہ کون سی ایسی اداکارہ یا اداکار ہے جس کے ساتھ آپ کبھی دوبارہ کام نہیں کرنا چاہیں گے؟

جواب میں خلیل الرحمان قمر نے صبا قمر کے بولڈ ڈریسنگ سینس کو وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ’ مجھے لگتا ہے کہ میں اس کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا کیونکہ وہ جس طرح کے کپڑے پہنتی ہے وہ میرے معیار کے مطابق نہیں ہیں’۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ’ حالانکہ وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں اور مجھے اس کا کام پسند ہے، انہوں نے میرے ڈراما میں شاندار پرفارمنس دی ہے لیکن اس قسم کا لباس ہمارے اصولوں اور ثقافت کے خلاف ہے۔’

خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ’میں جانتا ہوں کہ ایسے کپڑے پہننا ان کی ذاتی پسند ہے اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے لیکن پھر بھی مجھے انتخاب کرنے کا پورا پورا حق ہے’۔

تازہ ترین