انفوٹینمنٹ

عروہ کی سالگرہ، ماورا کی دلکش تصویر چھا گئی

ماورا حسین عروہ کی سالگرہ پر جذباتی ہوگئیں

Web Desk

عروہ کی سالگرہ، ماورا کی دلکش تصویر چھا گئی

ماورا حسین عروہ کی سالگرہ پر جذباتی ہوگئیں

اب ہم تمہیں کوئی قمیتی تحفہ نہیں دے سکتے، ماورا حسین
اب ہم تمہیں کوئی قمیتی تحفہ نہیں دے سکتے، ماورا حسین

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بہن و اداکارہ عروہ حسین کی سالگرہ کے موقع پر خاص مبارکباد دیتے ہوئے بھانجی آرا کے ساتھ دلچسپ تصویر جاری کر دی۔

ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے تین تصاویر شامل کیں۔

پوسٹ میں شامل پہلی تصویر میں ماورا حسین کی گود میں عروہ حسین کی بیٹی جہاں آرا کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ تصویر میں جہاں ننھی آرا ہلکا گلابی رومپر پہنی نظر آرہی ہے وہیں ماورا حسین بھی ہلکے رنگوں والی سوئٹ شرٹ کے ساتھ ٹراؤزر پہنی ہوئی ہیں۔

پوسٹ میں شامل دوسری تصویر میں ماورا حسین برتھ ڈے گرل عروہ حسین کے گال پر بوسہ دیتی نظر آہی ہیں جبکہ پوسٹ میں شامل تیسری تصویر عروہ اور ماورا کے بچپن کی ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں ماورا حسین نے لکھا کہ 'آرا کی ماما اور میری بہن کو سالگرہ مبارک، ہم اب تمہیں کوئی بڑا قیمتی تحفہ نہیں دے سکتے کیونکہ تم نے ہمیں دنیا کا سب سے قیمتی تحفہ اس سال دے دیا ہے، ماشاءاللہ'۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ 'میں اب پہلے سے بھی کئی زیادہ تمہارے لیے اب یہ دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالی تمہیں صحت اور تندرستی سے بھری لمبی عمر عطا کرے تاکہ آرا ہمیشہ تمہارے سائے میں بڑی ہو سکے، ہم نے ایک ساتھ زندگی کے حسین و یادگار لمحات گزارے ہیں لیکن زندگی کا یہ نیا سفر جس میں ہم ایک چھوٹی سی بچی کی ماما اور خالہ ماما بن گئے ہیں بے انتہا خاص ہے'۔

ماورا حسین نے کیپشن کے آخر میں انکشاف کیا کہ وہ یہ سب لکھتے ہوئے بے انتہا جذباتی ہو گئی ہیں۔

محبت کا جواب محبت سے دیتے ہوئے اور وہ حسین نے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ 'شکریہ، اپنا پیارا سا چہرہ ہمیں جلد دکھاؤ تمہیں بہت یاد کر رہے ہیں'۔

واضح رہے کہ 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے گلوکار فرحان سعید اور عروہ حسین نے  3 جنوری 2024 کو اپنے گھر ننھی پری کا استقبال کیا جس کا اعلان دونوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

تازہ ترین