اسکینڈلز

پرابھاس سے افیئر، دیشا نے ٹیٹو کو مزید متنازع بنادیا

دیشا پٹانی نے بھی ٹیٹو نظر آتی تصویر جاری کردی

Web Desk

پرابھاس سے افیئر، دیشا نے ٹیٹو کو مزید متنازع بنادیا

دیشا پٹانی نے بھی ٹیٹو نظر آتی تصویر جاری کردی

دیشا پٹانی ٹیٹو کے سبب ہونے والی چہ مگوئیوں پر دنگ رہ گئیں
دیشا پٹانی ٹیٹو کے سبب ہونے والی چہ مگوئیوں پر دنگ رہ گئیں

بھارتی خوبرو اداکارہ دیشا پٹانی نے ہاتھ پر بنائے گئے ٹیٹو کی وجہ سے ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پرابھاس کے ساتھ افیئر کی خبروں پر ردِعمل دے گتھی کو مزید الجھا دیا۔

بالی وڈ فلم ’باغی ٹو‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ دیشا پٹانی اپنی لو لائیو اور بولڈ فوٹوشوٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چرچوں میں رہتی ہیں۔

فلم انڈسٹری میں انٹری کے ساتھ ہی اداکارہ کا نام ساتھی اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ جڑا اور دونوں کا چند سال افیئر چلنے کے بعد ختم ہوگیا جس کے بعد دیشا کا نام ان کے قریبی دوست و ماڈل ایلگزینڈر ایلکس کے ساتھ بھی جڑا۔

اگرچہ دیشا پٹانی اس حوالے سے خاموشی اختیار کیے بیٹھی ہیں لیکن اب انکا نام ساؤتھ فلم انڈسٹری کے ہیرو پرابھاس کے ساتھ بھی جڑگیا ہے جس کی وجہ ان کی ایک تصویر بنی جس میں انکے ہاتھ میں ٹیٹو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

دراصل دیشا پٹانی کے ہاتھ پر نظر آنے والا ٹیٹو انگریزی حرف 'پی' اور 'ڈی' پر مشتمل ہے جس کو دیکھ کر مداحوں کو دیشا کے نام کے پہلے انگریزی حروف 'ڈی' کے علاوہ لکھا 'پی' انکے ساتھی اداکار پرابھاس کے نام کا پہلا انگریزی حروف لگا۔

دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر دیشا پٹانی اور پرابھاس کا نام بطور جوڑی لیا جانے لگا جس پر دیشا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس تصویر کو خود بھی پوسٹ کردیا۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے زیرِگردش افواہوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' حیران ہوں یہ دیکھ کر کہ میرے ٹیٹو کے حوالے سے لوگ کس قدر تجسس کا شکار ہوگئے ہیں، تلاش کیجیے لطف اندوز ہونے کے اصل معنیٰ کیا ہیں'۔

اگرچہ دیشا پٹانی کی پوسٹ سے قبل سوشل میڈیا صارفین تھوڑے متجسس تھے لیکن اداکارہ کی پوسٹ اور اس کے کیپشن نے صارفین کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے کہ آخر دیشا کیا کہنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ دیشا پٹانی نے ابھی پرابھاس کے ساتھ فلم 'کالکی 2892 اے ڈی' میں اداکاری کے جوہر دکھائی جس میں وہ روزی نامی مختصر اسکرین ٹائم والا کردار نبھاتی نظر آئیں۔

تازہ ترین