کھیل

دھونی نے کوہلی کو ٹیم سے ڈراپ ہونے سے بچایا، عمر اکمل

پاکستانی کرکٹر نے ماضی کا حیران کن واقعہ سنا ڈالا۔

Web Desk

دھونی نے کوہلی کو ٹیم سے ڈراپ ہونے سے بچایا، عمر اکمل

پاکستانی کرکٹر نے ماضی کا حیران کن واقعہ سنا ڈالا۔

پاکستانی کرکٹر نے ماضی کا حیران کن واقعہ سنا ڈالا، فوٹو بشکریہ گوگل
پاکستانی کرکٹر نے ماضی کا حیران کن واقعہ سنا ڈالا، فوٹو بشکریہ گوگل

سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی ٹیم سے ویرات کوہلی کو باہر نکالنے کی بات پر غصے میں آگئے تھے اور انھوں نے ٹیم منیجر کو کھری کھری سنادی تھی۔

پاکستانی کرکٹر  عمر اکمل نے اس بات کا انکشاف جیو نیوز کے کھیلوں  سے متعلق پروگرام میں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں کوہلی کے کیریئر کے مشکل مرحلے میں دھونی نے بھارتی ٹیم سے انھیں ڈراپ ہونے نہیں دیا اور منیجر سے بحث کی تھی۔


عمر اکمل نے کہا کہ یہ سال 2013 کی بات ہے ہم بھارت کے دورے پر گئے ہوئے تھے ہم نے وہاں سیریز جیتی تھی، میں ایک بار ایم ایس دھونی کے ساتھ ڈنر کر رہا تھا، اس وقت سریش رائنا، یوراج سنگھ، اور شعیب ملک بھی موجود تھے۔

اس دوران ٹیم انڈیا کے منیجر اندر آئے اور دھونی سے کہا کہ وہ کوہلی کو آخری ون ڈے میچ میں نہ کھلائیں، اس پر دھونی نے انھیں جواب دیا کہ میں چھ ماہ سے گھر نہیں گیا ہوں، آپ میری اور کوہلی کی ٹکٹ ایک ساتھ بُک کیوں نہیں کرتے؟ اگلے میچ میں رائنا کپتانی کر سکتے ہیں۔

عمر نے بتایا کہ اس بات پر میں نے چونک کر دھونی کے چہرے کو گھورتا رہا، مینیجر بھی سمجھ گیا اس نے کہا کہ ٹھیک ہے، آپ جو چاہیں وہی کریں، آپ کوہلی کو آخری میچ میں کھلا سکتے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر نے بتایا کہ میں نے دھونی سے پوچھا کہ انھوں نے اس انداز میں کیوں جواب دیا، تو بھارتی کپتان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ویرات کوہلی ہمارے بہترین بلے باز ہیں، اگر وہ صرف 3 سے 4 میچز میں ناکام رہے ہیں تو ہم اسے بینچ پر کیوں بیٹھائیں۔

تازہ ترین