انفوٹینمنٹ

سوناکشی اور ظہیر ایک دوسرے کیلئے بنے ہیں، شتروگھن سنہا

اداکارہ کے والد نے تہنیتی پیغامات پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

Web Desk

سوناکشی اور ظہیر ایک دوسرے کیلئے بنے ہیں، شتروگھن سنہا

اداکارہ کے والد نے تہنیتی پیغامات پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

سوناکشی، ظہیر 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
سوناکشی، ظہیر 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

سوناکشی سنہا کی شادی نے جہاں ان کے خاندان میں اختلافات کی خبروں کو جنم دیا وہیں اب شتروگھن سنہا نے دونوں کو 'میڈ فور ایچ ادر' قرار دے دیا۔

سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے پیپر میرج 23 جون کو ہوئی تھی جس میں ان کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی، بعدازاں دیگر مہمانوں کیلئے ریسیپشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔

شادی کو تقریباً 10 گزر جانے کے باوجود اداکارہ کے خاندان کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حال ہی میں لو سنہا نے ایک پر ایک اخباری آرٹیکل شیئر کیا تھا اور اس کے ساتھ لکھا کہ ’شادی میں شرکت نہ کرنےکی وجہ بہت واضح ہے، اور چاہے کچھ بھی ہوجائے میں چند افراد کے ساتھ تعلق نہیں رکھنا چاہتا'۔

اسکرین گریب ایکس
اسکرین گریب ایکس

جس کے بعد اداکارہ کے والد شتروگھن سنہا نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ کر کے  ایک بار پھر ظہیر اقبال کے ساتھ اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق صورتحال کو واضح کیا ہے۔ 

انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک منفرد ہیش ٹیگ کے ساتھ سوناکشی اور ظہیر کی شادی کے دوران سنہا خاندان کے اندر اتحاد پر بھی زور دیا۔

شتروگھن نے پوسٹ میں لکھا کہ آشیرواد، محبت اور مبارکباد کے پُرجوش پیغامات کے لیے  سب کا شکریہ، لیکن سب سے زیادہ، دانشور، عظیم بڑے بھائی ارون شوری اور سیاست دان یشونت سنہا اور میگسیسے ایوارڈ یافتہ رویش کمار کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات نے دل کو چھولیا۔

'جنہوں نے 'میڈ فار ایچ ادر' یعنی ایک دوسرے کے لیے بنائے گئے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا'۔

ساتھ ہی شتروگھن سنہا نے 'سنہا پریوار' یعنی سنہا خاندان کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

تازہ ترین