کھیل

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات روشن

پی سی بی نے چند ہفتے قبل شیڈول منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھجوایا تھا۔

Web Desk

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات روشن

پی سی بی نے چند ہفتے قبل شیڈول منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھجوایا تھا۔

بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی، فوٹو بشکریہ گوگل
بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی، فوٹو بشکریہ گوگل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کا شیڈول آئندہ ہفتے  دیگر  ممالک کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ شیئر کرے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے، تاہم بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے پی سی بی کو اچھے اشارے مل رہے ہیں۔

بھارت کی جانب سے اب تک کسی باضابطہ پلیٹ فارم پر پاکستان نہ آنے کی بات نہیں ہوئی جبکہ دیگر ممالک کی ٹیمیں پاکستان آکر کئی سیریز کھیل چکی ہیں۔

دیگر ممالک پاکستان میں شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے خواہشمند ہیں، پی سی بی نے چند ہفتے قبل شیڈول منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھجوایا تھا۔

میگا ایونٹ کے لیے پاکستان میں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام شروع ہوچکا ہے اور آئی سی سی وفود بھی پاکستان آکر انتظامات کا جائزہ لے چکےہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پی سی بی کے شیڈول میں ردوبدل نہیں کیا اور اب اس شیڈول کو دیگر 7 ممالک کو بھیجا جائے گا۔

چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کو شرکت کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی،لاہور اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، فائنل کے علاوہ بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں۔

تازہ ترین