کھیل

روہت شرما نے پِچ کی مٹی کھانے کی وجہ بتا دی

اس لمحے کو ہمیشہ یاد رکھنے کیلئے اس کی مٹی کو کھایا تھا۔

Web Desk

روہت شرما نے پِچ کی مٹی کھانے کی وجہ بتا دی

اس لمحے کو ہمیشہ یاد رکھنے کیلئے اس کی مٹی کو کھایا تھا۔

روہت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی، فوٹو بشکریہ گوگل
روہت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی، فوٹو بشکریہ گوگل

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد فاتح بھارتی کپتان روہت شرما نے بارباڈوس میں پچ کی مٹی کھانے کی وجہ بتا دی۔

گزشتہ ہفتہ کے روز بھارت نے جنوبی افریقہ کو ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر 17 سال بعد دوسری بار اس فارمیٹ کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس شاندار فتح پر جہاں پوری بھارتی ٹیم میدان میں جشن منا رہی تھی وہیں کپتان روہت شرما نے پچ پر پہنچ کر چٹکی سے مٹی اٹھائی اور اپنے منہ میں رکھ لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اب بھارتی کپتان نے تاریخی لمحے پر اپنے اس عمل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس پچ نے مجھے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے میں مدد کی اور میں اس کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا'۔

روہت شرما نے کہا کہ ان کا یہ عمل اسکرپٹڈ نہیں تھا بس اچانک ہوگیا، میں جب پچ پر گیا تو اس لمحے کو محسوس کر رہا تھا جب ہم چیمپئن بنے اور اس لمحے کے ساتھ پچ اور گراؤنڈ کو ہمیشہ یاد رکھنے کے لیے میں نے مٹی کو اپنے جسم کا حصہ بنا لیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ لمحات بہت خاص تھے، یہ وہ جگہ تھی جہاں ہمارے سارے خواب پورے ہوئے، میں وہاں سے اپنے ساتھ کچھ لے کر جانا چاہتا تھا، اسی وجہ سے میں نے اس پچ کو چکھا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نواک جوکووچ نے ومبلڈن میں کامیابی پر سینٹر کورٹ کی گھاس کھائی تھی اور سوشل میڈیا پر صارفین روہت شرما کے عمل کو ٹینس اسٹار کی حرکت سے تشبیہہ دے رہے تھے۔

تازہ ترین