انفوٹینمنٹ

بیٹی کی پیدائش کے بعد زارا نور عباس بدل چکی ہے، اسما عباس

ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ پہلے والی زارا ہے ہی نہیں، اداکارہ

Web Desk

بیٹی کی پیدائش کے بعد زارا نور عباس بدل چکی ہے، اسما عباس

ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ پہلے والی زارا ہے ہی نہیں، اداکارہ

بیٹی نے اسے بدل دیا ہے، فوٹو بشکریہ گوگل
بیٹی نے اسے بدل دیا ہے، فوٹو بشکریہ گوگل

سینئر اداکار ہ و زارا نور عباس کی والدہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی خود ماں بننے کے بعد بالکل بدل گئی ہے۔

اسما عباس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور کھل کر اپنی زندگی سے جڑے کئی ایک موضوعات پر گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے انہیں نانی بننے پر مبارکباد پیش کی تو انہوں نے بتایا کہ اب تو میری بیٹی زارا نور بالکل بدل چکی ہے، ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ پہلے والی زارا ہے ہی نہیں۔

 اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب سے اس کی بیٹی پیدا ہوئی ہے ہمیشہ اس کی خدمت ہی میں مصروف رہتی ہے۔

والدہ اسما کے مطابق اب اسے یہ بھی خیال نہیں رہتا کہ اس کی نیند پوری ہوئی ہے یا نہیں ورنہ اس سے پہلے جب وہ کنواری تھی تو اسے نیند بہت آتی تھی، یونیورسٹی سے بھی آ کر وہ ہمیشہ کافی گھنٹی سوتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کسی کی ہمت نہیں ہوتی تھی کہ زارا کو نیند سےجگا سکیں اور شادی کے بعد اس کا شوہر بھی اسے جلد نیند سے اٹھاتا نہیں تھا کہ کہیں وہ غصہ نہ ہو جائے مگر اب ایسا کچھ نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسما عباس اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے پہلی محبت کے جذبات کی قدر نہیں کی۔

 ماضی قریب میں دورانِ انٹرویو انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ چاکلیٹی ہیرو وحید مراد میری پہلی محبت تھے، ان کا نمبر بڑی مشکلوں سے حاصل کر کے انہیں فون کیا، پھر جیسے ہی زندگی میں پہلی مرتبہ ان کی آواز حقیقت میں سنی تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہا۔

اسما عباس اس وقت مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا تو میں نے کہہ دیا کہ آپ وحید مراد بات کر رہے ہیں؟ تو وہ کہنے لگے نہیں جی میں وحید نا مراد بات کر رہا ہوں۔

مزید یہ کہ اپنی پہلی محبت کی طرف سے ایسا جواب ملنے پر اسماء کہنے لگیں کہ میں اْن کی کیفیت سمجھ سکتی ہوں کہ میری طرح ہی انہیں دن بھر کتنے فون آتے ہوں گے ، پھر آخر کار انسان پریشان تو ہو ہی جاتا ہے۔ 

تازہ ترین