انڈیا

مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 116 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔

Web Desk

مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 116 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔

مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 116 افراد ہلاک

اتر پردیش کے ضلع ہتھراس میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 116 افراد ہلاک ہو گئے جن میں اکثریت خواتین کی تھی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مذہبی رہنما رتی بھان پور گاؤں میں خصوصی طور پر لگائے گئے خیمے میں اپنے پیروکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ پنڈال میں دم گھٹنے سے وہاں موجود لوگوں میں بے چینی پھیل گئی، جس کے بعد لوگ بھاگنے لگے اور بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس نے مزید کہا کہ تقریب کے دوران بہت زیادہ گرمی اور گھٹن تھی۔

یہ ایک مذہبی رہنما بھولے بابا کی منعقدہ مذہبی تقریب تھی۔

انسپکٹر جنرل علی گڑھ رینج نے کہا کہ منگل کی سہ پہر کو ایٹا اور ہاتھرس ضلع کی سرحد پر واقع مقام پر اجتماع کرنے کی عارضی اجازت دی گئی تھی۔

زندہ بچ جانے والوں میں سے ایک کے مطابق بھگدڑ اس وقت ہوئی جب مذہبی تقریب ختم ہوئی اور ہر کوئی اس جگہ سے نکلنے کے لیے بھاگنے لگا۔

اس موقع پر پیروکاروں کا ایک بہت بڑا ہجوم جمع تھا، باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہ تھا اور سب ایک دوسرے پر گر پڑے اور بھگدڑ مچ گئی۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں نے باہر جانے کی کوشش کی تو باہر موٹر سائیکلیں کھڑی تھیں جنہوں نے میرا راستہ روک دیا۔

اسپتال پہنچنے والے ایک شخص نے کہا کہ بھگدڑ کے نتیجے میں بہت سے لوگ بے ہوش ہو گئے جبکہ دیگر مر گئے۔

حکام کی جانب سے واقعے کی اصل وجہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین