پاکستان

شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کی پارٹی رکنیت معطل

دونوں رہنماؤں پر پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے کا الزام۔

Web Desk

شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کی پارٹی رکنیت معطل

دونوں رہنماؤں پر پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے کا الزام۔

دونوں رہنماؤں نے پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کی، فوٹو بشکریہ گوگل
دونوں رہنماؤں نے پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کی، فوٹو بشکریہ گوگل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔ 

تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی نے دونوں رہنماؤں کی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کی۔

 شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت پر الزام ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔

کور کمیٹی اجلاس میں فواد چوہدری کے خلاف ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ ایسے رہنماؤں کو پی ٹی آئی پر تنقید کا کوئی حق نہیں۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب اور دیگر کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ 

کور کمیٹی نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والے اراکین کو واپس شامل نہ کرنے کی قرارداد بھی منظور کی جبکہ متعدد قراردادوں کی منظوری بھی دی گئی۔

تاحال پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کو واپسی کی اجازت نہیں دی جارہی۔ 

کور کمیٹی کے فیصلے کے تحت ایسے رہنما جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ دی ہے، ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا گیا۔

قبل ازیں پارٹی کی کور کمیٹی نے عمران خان کی منظوری کے بغیر کسی بھی پارٹی رہنما کو پارٹی دوبارہ جوائن کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

کور کمیٹی کی جانب سے جے یو آئی (ف) سے مذاکرات کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کی توثیق کی گئی ہے۔

تازہ ترین