انفوٹینمنٹ

ربیکا کی منگنی میں جنت مرزا، علیشبہ اور سحر حیات کیوں نہیں تھیں؟

ٹک ٹاکر نے کہا کہ بس آپ تیار رہیں، کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

Web Desk

ربیکا کی منگنی میں جنت مرزا، علیشبہ اور سحر حیات کیوں نہیں تھیں؟

ٹک ٹاکر نے کہا کہ بس آپ تیار رہیں، کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

ربیکا کی منگنی میں جنت مرزا، علیشبہ اور سحر حیات کیوں نہیں تھیں؟

کئی روز تک جاری رہنے والی شاندار تقریبات کے بعد منگنی کے بندھن میں بندھنے والی ٹک ٹاکر ربیکا خان نے جنت مرز، علیشبہ اور سحر حیات کی عدم موجودگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

ایک وی لاگ میں ربیکا خان نے منگنی اور اس سے پہلے سجائی گئی متعدد تقریبات کے حوالے سے مداحوں سے سولات کے جوابات دیے۔

ربیکا نے بتایا کہ انہوں نے ان تقریبات میں ٹک ٹاکرز سحر حیات، جنت مرزا اور علیشبہ انجم کو بھی مدعو کیا تھا۔

تاہم چونکہ منگنی ہفتے کے آخری دنوں میں نہیں بلکہ بیچ کے دنوں میں رکھی گئی تھی اس لیے ہو سکتا ہے کہ اس وجہ سے اُن کی یہ دوستیں شریک نہ ہوسکیں۔

تاہم انہوں نے مداحوں کو یقین دلایا کہ شادی کی تقریبات میں یہ سب آپ کو ضرور نظر آئیں گی۔

ربیکا خان نے اپنے وی لاگ کے آغاز میں اپنے ناظرین سے کہا کہ کہ بس آپ تیار رہیں، کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے پوچھا جارہا ہے کہ کیا میں امبانی کی شادی ریکارڈ توڑوں گی تو کیا پتہ ایسا ہو جائے۔

ربیکا خان نے کہا کہ مجھ سے سیکڑوں لوگوں نے پوچھا ہے کہ آپ نے منگنی کیوں کی، نکاح کیوں نہیں کیا ؟

تو انشا اللّٰہ اب ہم نکاح ہی کریں گے مگر نکاح سے قبل اس قسم کی منگنی اور پرتعیش تقریب میری خواہش تھی، اسی لیے میری خواہش دیکھتے ہوئے گھر والے بھی مان گئے۔

 شادی کی تاریخ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تاریخ نہیں بتائیں گی ورنہ سارا مزہ کرکرا ہو جائے گا، شادی کی تقریبات بھی اچانک سے ہی شروع ہوں گی۔

ربیکا خان نے کہا کہ یقیناً آئندہ جو تقریبات ہوں گی وہ شادی سے متعلق ہی ہوں گی اور بہت جَلد مداحوں کو سپرائز ملے گا، جیسے بات پکی کا اچانک سے سب کو سرپرائز ملا تھا۔

تازہ ترین