کھیل

ویڈیو، انوشکا کا ساتھ کوہلی کو ورلڈکپ جتوا گیا

بھارت کی جیت کے بعد اداکارہ انوشکا شرما کا پراناکلپ وائرل ہوگیا۔

Web Desk

ویڈیو، انوشکا کا ساتھ کوہلی کو ورلڈکپ جتوا گیا

بھارت کی جیت کے بعد اداکارہ انوشکا شرما کا پراناکلپ وائرل ہوگیا۔

بھارت کی جیت کے بعد اداکارہ انوشکا کا پرانا انٹرویو کلپ وائرل، فوٹو بشکریہ گوگل
بھارت کی جیت کے بعد اداکارہ انوشکا کا پرانا انٹرویو کلپ وائرل، فوٹو بشکریہ گوگل

بالی ووڈ شوبز انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کی وجہ سے ان کے شوہر ویرات کوہلی ورلڈکپ ٹرافی بھارت لانے میں کامیاب ہوئے۔

اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی جب ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے تو ان سے مختلف ٹی وی شوز اور  پریس میٹنگز میں ڈھکے چھپے انداز میں دونوں کے شعبوں سے متعلق سوالات پوچھے جاتے تھے۔

 جس پر یہ جوڑا بات کو ہنسی میں ٹالتے ہوئے کوئی واضح جواب دینے سے گریز کرتا تھا۔

چند روز قبل بھارت ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا فاتح بنا، جس میں ویرات کوہلی کا بہت بڑا کردار رہا۔

 کنگ ویرات کوہلی نے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالتے ہوئے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

فائنل معرکے کے بعد جہاں دیگر کھلاڑی اپنی اہلیہ و بچوں کے ساتھ فتح کا جشن مناتے رہے وہیں کوہلی بھی موبائل فون پر اپنے بچوں اور اہلیہ سے گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

جیت کی خوشی میں اس وقت بھارتی عوام کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے اداکارہ انوشکا شرما کا پرانا انٹرویو کلپ شیئر کیا جا رہا ہے۔

 جس میں اداکارہ انوشکا کپل شرما کے پروگرام میں شریک تھیں۔

دورانِ پروگرام ایک سوال کے جواب میں انوشکا کہتی ہیں کہ دنیا میں جتنے بھی کامیاب لوگ ہیں ان کے پیچھے خواتین کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔

اس بات پر کپل شرما کہتے ہیں کہ آپ جیسی لڑکی کا ہاتھ ہو تو بندہ ورلڈکپ بھی جیت کر لا سکتا ہے۔

 کپل کے ڈھکے چھپے انداز میں ویرات کوہلی کی جانب اشارہ کرنے پر انوشکا مسکرانے لگی تھیں۔

تازہ ترین