انفوٹینمنٹ

گورا کرنیوالے انجیکشن نہیں وٹامن کی ڈرپ لگوائی تھی، صبور علی

اداکارہ نے وائرل تصویر پر وضاحت کردی۔

Web Desk

گورا کرنیوالے انجیکشن نہیں وٹامن کی ڈرپ لگوائی تھی، صبور علی

اداکارہ نے وائرل تصویر پر وضاحت کردی۔

اداکارہ اور ان کے شوہر کی ڈرپ لگوانے کی تصویر وائرل ہوگئی تھی۔
اداکارہ اور ان کے شوہر کی ڈرپ لگوانے کی تصویر وائرل ہوگئی تھی۔

ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ صبور علی نے رنگ گورا کرنے کے لیے ٹریٹمنٹ کرانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وٹامن کی ڈرپس تھیں جو کمزوری دور کرنے کیلئے لگوائی تھیں۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے صبور علی سے رنگ گورا کرنے کے ٹریٹمنٹ سے متعلق سوال کیا۔

میزبان نے  ان کی اور ان کے شوہر کی انجیکشن اور ڈرپس لگوانے کی وائرل تصویر پر سوال کیا تھا جس کے متعلق دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں اداکار رنگت نکھارنے کے لیے انجیکشن لگوا رہے ہیں۔

اس سوال پرصبور علی نے رنگ گورا کرنے کے لیے انجیکشن لگوانے کی تردید کی۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے وٹامنز کے انجیکشنز اور ڈرپس لگوائی تھیں۔

صبور علی کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر دن رات کام کرتے ہیں، اس لیےبعض اوقات تھکن اور کمزوری محسوس ہوتی ہے، جس لیے انہوں نے وٹامنز کے انجکشن لگوائے تھے رنگ گورا کرنے کے نہیں۔

اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایسے انجیکشنز لگوائے ہوتے تو ان کا رنگ گورا ہوچکا ہوتا اور وہ بڑے بڑے چینلز پر بڑے بڑے ڈراموں میں کام کر رہی ہوتیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہاکہ دراصل ایسا کوئی انجیکشن ہوتا ہی نہیں جو رنگ کو گورا کرے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ عرصہ قبل صبور علی اور ان کے شوہر اداکار علی انصاری کی ڈرپس لگوانے کی تصویر وائرل ہوئی تھیں۔

اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگوائے ہیں۔


تازہ ترین