وائرل اسٹوریز

بالی وڈ ستاروں، انکی سوتیلی ماؤں کے درمیان عمر کا دلچسپ فرق

کبیر بیدی کی چوتھی اہلیہ اپنی سوتیلی بیٹی سے بھی چھوٹی نکلیں۔

Web Desk

بالی وڈ ستاروں، انکی سوتیلی ماؤں کے درمیان عمر کا دلچسپ فرق

کبیر بیدی کی چوتھی اہلیہ اپنی سوتیلی بیٹی سے بھی چھوٹی نکلیں۔

بالی وڈ انڈسٹری کے اداکاروں میں ایک سے زائد شادیوں کا رواج عام ہے اور اکثر یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ سوتیلی ماؤں اور سوتیلی اولاد کے درمیان عمر کا کچھ زیادہ فرق بھی نہیں ہوتا۔

آئیے بھارتی فلمی دنیا کی سوتیلی ماؤں اور ان کی اولاد کی عمر سے متعلق دلچسپ معلومات جانتے ہیں۔

سارہ علی خان:

نواب سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کے دو بچے ہیں جن کے نام ساراہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔

سیف علی خان نے دوسری شادی اپنے سے کہیں چھوٹی اداکارہ کرینہ کپور سے کی تھی۔

 اس وقت کرینہ کی عمر 43 اور سارہ کی عمر 28 سال ہے، یوں ان دونوں ماں بیٹی میں صرف 15 سال کا فرق پایا جاتا ہے۔

سنی دیول:

بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے دوسری شادی اداکار دھرمیندر سے کی تھی۔

 دھرمیندر کی پہلی شادی سے 2 بیٹے ہیں جن کے نام سنی اور بوبی دیول ہیں۔

اس وقت ہیما مالنی کی عمر 75 سال جبکہ ان کے بڑے سوتیلے بیٹے سنی دیول کی عمر 66 سال ہے، اس طرح ماں اور بیٹے میں زیادہ نہیں بلکہ 9 سال کا فرق ہے۔

پوجا بیدی:

سینئر اداکار کبیر بیدی کی چوتھی اہلیہ پروین دوسانجھ اپنی سوتیلی بیٹی پوجا سے بڑی نہیں بلکہ 5 سال چھوٹی ہیں۔

پوجا بیدی اس وقت 53 سال جبکہ ان کی سوتیلی والدہ پروین 48 سال کی ہیں۔

مانیتا دت:

اسی طرح سنجے دت کی تیسری اہلیہ مانیتا اپنی سوتیلی بیٹی ترشلا سے محض 9 سال بڑی ہیں۔

 اس وقت ترشلا کی عمر 36 سال جبکہ مانیتا 45 سال کی ہیں۔

تازہ ترین