اسکینڈلز

خلیل الرحمان ذہنی مریض ہیں، نعمان اعجاز کی ویڈیو وائرل

اداکار نے انکشاف کیا کہ ڈرامہ رائٹر کو انہوں نے دریافت کیا تھا۔

Web Desk

خلیل الرحمان ذہنی مریض ہیں، نعمان اعجاز کی ویڈیو وائرل

اداکار نے انکشاف کیا کہ ڈرامہ رائٹر کو انہوں نے دریافت کیا تھا۔

اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے مشہور لکھاری خلیل الرحمان قمر کے نعمان اعجاز سے اظہارِ نفرت کے بعد اداکار کی بھی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے ڈرامہ رائٹر کو ذہنی مریض قرار دیا تھا۔

چند روز قبل خلیل الرحمان نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں انٹرویو دیتے ہوئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

 میزبان کے جانب سے اس سوال کہ خلیل الرحمان کو کس سے نفرت ہے، لکھاری نے  بلا جھجھک کھل کر نعمان اعجاز سے شدید نفرت ہونے کا انکشاف کیا۔

خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ’پوری دنیا میں صرف ایک ہی شخص ہے جس سے میں واقعی نفرت کرتا ہوں، اور وہ ہے نعمان اعجاز۔’

انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ’ایک اداکار کے طور پر نعمان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتا ہوں لیکن وہ اس قابل ہی نہیں کہ اس سے محبت کی جائے'۔

صرف یہی نہیں بلکہ رائٹر نے نعمان اعجاز کے لیے 'ذلیل انسان' اور 'گھٹیا آدمی' جیسے الفاظ بھی استعمال کیے۔

دریں اثنا سوشل میڈیا پر سینئر اداکار نعمان اعجاز کی بھی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بھی خلیل الرحمان قمر کے بارے میں اسی قسم کے خیالات کا اظہار  کرتے نظر آئے۔

مذکورہ ویڈیو جون 2021 کی تھی جب انہوں نے اینکر مبشر لقمان کے یوٹیوب چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

پروگرام کے دوران جب نعمان اعجاز سے خلیل الرحمٰن قمر کے بارے میں رائے لی گئی تو انہوں نے ڈراما رائٹر کو 'ذہنی مریض' قرار دیا۔

اس پر مزید بات کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ دراصل غلطی سے انہوں نے ہی خلیل الرحمٰن قمر کو دریافت کیا تھا اور ان سے یہ غلطی ہوگئی تھی۔

نعمان اعجاز کی بات پر خاتون میزبان اور مبشر لقمان ہنس پڑے اور انہوں نے بھی نعمان اعجاز کی بات سے اتفاق کیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہر انسان کے کچھ مسائل اور کمپلیکسز ہوتے ہیں اور خلیل الرحمٰن قمر کے بہت سارے مسائل ہیں، انہیں بہت ساری چیزوں سے اختلاف ہے۔

جب اداکار سے پوچھا گیا کہ خلیل الرحمٰن قمر کی شخصیت اتنی متنازع یا کمپلیکس کا شکار کیوں ہے؟ تو اس پر نعمان اعجاز نے مزید بات کرنے سے گریز کیا اور اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمان کو دریافت کر نے کی غلطی ہوگئی۔




تازہ ترین