دلچسپ و خاص

ڈیڑھ ماہ میں 5 بار سانپ سے ڈسنے والے شخص پر ڈاکٹرز حیران

وکاس دوبے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

Web Desk

ڈیڑھ ماہ میں 5 بار سانپ سے ڈسنے والے شخص پر ڈاکٹرز حیران

وکاس دوبے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے فتح پور میں وکاس دوبے نامی ایک شخص معجزانہ طور پر تقریباً ڈیڑھ ماہ میں 5 بار سانپوں کے کاٹنے کے باوجود زندہ بچ گیا۔

وہ ہر بار سانپ کے ڈسنے کے بعد بروقت علاج کرواتا اور فوری صحت یاب ہوجاتا، اس معاملے نے ڈاکٹروں کو بھی حیران کر دیا۔

سانپ کے کاٹنے سے بچنے کے لیے وکاس دوبے اپنا گھر چھوڑ کر اپنی خالہ کے ساتھ منتقل ہوگیا، تاہم وہاں بھی اُس پر سانپوں کا حملہ جاری رہا۔

وکاس دوبے کو پہلی بار 2 جون کو سانپ نے رات کے وقت بستر پر لیٹے ہوئے کاٹ لیا تھا، اس کے گھر والے اسے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم لے گئے، جہاں اسے 2 دن تک داخل رکھا گیا، علاج کروانے کے بعد وہ گھر واپس آگیا، اس واقعے کو معمول کا واقعہ سمجھا گیا۔

چند روز بعد 10 جون کی رات اسے دوبارہ سانپ نے کاٹ لیا، اس کے گھر والوں نے اسے اسی پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا اور علاج کے بعد وہ گھر واپس آگیا، اس بار سانپوں کا خوف اس کے ذہن میں بیٹھ گیا اور وہ محتاط رہنے لگا۔

ایک ہفتے بعد 17 جون کو اسے دوبارہ ان کے گھر پر سانپ نے کاٹ لیا اور وہ بےہوش ہو گیا، اس واقعے نے ان کے خاندان کو پریشان کر دیا، وہ ایک بار پھر وکاس دوبے کو اسی نرسنگ ہوم میں لے گئے، جہاں اس کا علاج کیا گیا اور وہ بالآخر صحت یاب ہو گیا۔

چند روز بعد وکاس دوبے کو چوتھی بار سانپ نے کاٹ لیا اور ایک بار پھر اس کے گھر والے اسے علاج کے لیے اسی نرسنگ ہوم لے گئے، اس بار ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے، تاہم وہاں اس کا علاج کیا گیا اوراور وہ سانپ کے چوتھے حملے میں بھی زندہ بچ گیا۔

اس کے بعد وکاس دوبے کے رشتہ داروں اور ڈاکٹروں نے انہیں کچھ دنوں تک اپنے گھر سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔

مشورے پر عمل کرتے ہوئے وکاس دوبے فتح پور کے رادھا نگر میں اپنی خالہ کے گھر رہنے چلا گیا، تاہم اسے اس کی خالہ کے گھر بھی پانچویں بار سانپ نے کاٹ لیا۔

وکاس دوبے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، پانچوں بار وکاس دوبے کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جواہر لال نے اس معاملے کو 'عجیب و غریب' قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ سانپ کے تیسرے حملے کے بعد انہوں نے وکاس کو گاؤں سے باہر چلے جانے کا مشورہ دیا تھا۔

تازہ ترین