اسکینڈلز

بھائی کی سوناکشی کی شادی میں غیر موجودگی، وجہ ظہیر کے والد نکلے

لو سنہا، ظہیر اقبال کے والد کے خلاف بول پڑے

Web Desk

بھائی کی سوناکشی کی شادی میں غیر موجودگی، وجہ ظہیر کے والد نکلے

لو سنہا، ظہیر اقبال کے والد کے خلاف بول پڑے

لو سنہا نے سوناکشی سنہا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کردی
لو سنہا نے سوناکشی سنہا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کردی

بھارتی لیجنڈری اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا کے بیٹے لو سنہا نے بہن و اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے وجہ سے بالآخر پردہ ہٹا دیا۔

سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے پیپر میرج 23 جون کو ہوئی جس میں ان کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی جس کے بعد رات کو ریسیپشن کا انعقاد کیا جس میں شوبز ستاروں سمیت 1000 سے زائد مہمان مدعو تھے۔

جہاں شادی کی تقریب میں بالی وڈ ستاروں سمیت سوناکشی اور ظہیر اقبال کے عزیز و اقارب خوشی سے جھومتے نظر آئے وہیں شادی کی تقریب میں سوناکشی کے جڑواں بھائی لو سنہا اور کُش سنہا کی عدم موجودگی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

سوناکشی کی شادی میں دونوں بھائیوں کا نظر نہ آنا سنہا فیملی میں لڑائی کی خبروں کو ہوا دے گیا اور ہر جانب یہی شور سنائی دیا کہ ممکنہ طور پر سوناکشی کی پسند سے سنہا فیملی خوش نہیں ہے۔

بعدازاں کُش سنہا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’وہ سوناکشی کی شادی میں شریک ہوئے تھے البتہ زیادہ آگے آگے نہیں تھے اس لیے غلط فہمی ہوئی‘ جبکہ لو سنہانے ان افواہوں کی تردید نہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’براہ کرم مجھے ایک یا دو دن دیں، پھر اگر مجھے لگا تو میں آپ سب کے سوال کا جواب دوں گا’۔

اس دوران شتروگھن سنہا کی طبیعت بھی بگڑ گئی اور انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیل گئی کہ گھر میں ہونے والی لڑائی کے سبب شتروگھن سنہا کی طبیعت خراب ہوئی ہے جس پر لو سنہا نے بیان دیتے ہوئے خبر کی تردید کی اور والد کے ہسپتال میں داخل ہونے کی وجہ تیز بخار کو قرار دیا۔

اب لو سنہا نے پورے معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ سوناکشی کی شادی میں شریک نہیں ہوئے تھے اور اس کی اصل وجہ بھی بتادی۔

لو سنہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک خبر رساں ادارے کی جانب سے شائع ہونے والا آرٹیکل شیئر کیا اور اس کے ساتھ لکھا کہ ’ شادی میں شرکت نہ کرنےکی وجہ بہت واضح ہے، اور چاہے کچھ بھی ہوجائے میں چند افراد کے ساتھ تعلق نہیں رکھنا چاہتا، مجھے خوشی ہے کہ میڈیا کے ایک فرد نے اپنی ریسرچ کی، بجائے ان خبروں پر بھروسہ کرنے کے جو مخصوص پی آر ٹیمز کی جانب سے پھیلائی گئیں‘۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

خود کو ’شوٹ گن جونیئر‘ کہنے والے لو سنہا کی جانب سے شیئر کیے گئے آرٹیکل میں لو کے سوناکشی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا اور یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ لو نے سوناکشی کی شادی میں شرکت ظہیر اقبال کے والد کے کاروبار  کے سبب چند لوگوں سے مراسم کی وجہ سے نہیں کی ہے۔

آرٹیکل میں لکھا تھا کہ ’ لو سنہا کی سوناکشی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی ایک وجہ ظہیر اقبال کے والد اقبال رتنسی کا سوشل بیک گراؤنڈ ہوسکتا ہے، خبروں کے مطابق اقبال رتنسی کے چند ایسے سیاستدانوں سے مراسم ہیں جن کے خلاف منی لانڈرنگ کی تفتیش ہوا میں اڑا دی گئی‘۔

اس آرٹیکل میں ایک سپراسٹار کا بھی ذکر کیا گیا جس کے متحدہ عرب امارات میں تعلقات ہیں اور وہ اقبال رتنسی کے کاروبار میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

لو سنہا کی جانب سے جاری ہونے والا پیغام سنہا فیملی میں ہونے والی لڑائی کے حوالے سے پھیلی افواہوں کی تصدیق کرگیا ہے۔

تازہ ترین