فلم / ٹی وی

کس ہدایتکار نے تبو کے سر پر تیل کی بوتل انڈیل دی؟

تبو کے سر پر تیل کی بوتل انڈیلنے والا کون؟

Web Desk

کس ہدایتکار نے تبو کے سر پر تیل کی بوتل انڈیل دی؟

تبو کے سر پر تیل کی بوتل انڈیلنے والا کون؟

تبو نے سالوں بات فلم ’وراثت‘ کی شوٹنگ کا ایک اہم قصہ چھیڑ دیا
تبو نے سالوں بات فلم ’وراثت‘ کی شوٹنگ کا ایک اہم قصہ چھیڑ دیا

بھارتی اداکارہ تبو نے اپنی فلم ’وراثت‘ کی شوٹنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے ہدایتکار کی جانب سے ناریل کے تیل کی بوتل سر پر انڈیلنے کا انکشاف کردیا۔

تبو اور اجے دیوگن ’وجے پتھ‘، ٹچھک ، ’درشیم‘ ، ’گول مال اگین‘ ، ’دے دے پیار دے‘ اور ’درشیم‘  جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب ایک اور فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

اس فلم کی پروموشن کے دوران تبو نے اپنی مشہور فلم ’وراثت‘ کی شوٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک حیران کن انکشاف کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’فلم کے ہدایتکار پریادرشن چاہتے تھے کے فلم میں میری زلفوں میں تیل لگا ہوں اور میں گاؤں کی خواتین جیسی نظر آؤں اس لیے میرے ہیئر اسٹائل کی ڈیمانڈ یہ تھی کے میں بالوں میں تھوڑا سا جیل لگا لوں تاکہ لگے کے میرے بالوں میں تیل لگا ہوا ہے‘۔

تبو نے بتایا کہ جب میں فلم کے سیٹ پر پہنچی تو پریادرشن نے مجھ سے کہا کہ ’میں نے تمہیں سر میں تیل لگانے کو کہا تھا؟‘ ، جس پر میں نے کہا کہ ’ہاں تھوڑا سا، اچھی چمک آرہی ہے‘۔

تبو نے انکشاف کیا کہ میری بات سن کر پریا درشن نے سنی ان سنی کردی اور جاکر ناریل کے تیل کی بوتل ساتھ لے آئے اور پوری بوتل میرے سر پر انڈیل دی اور کہا کہ ’تمھارے سر میں تیل لگانے سے میری مراد یہ تھی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ اس کے بعد شوٹنگ میرے لیے بے حد آسان ہوگئی کیونکہ مجھے کوئی ہیئر اسٹائلنگ نہیں کروانی ہوتی تھی نتیجتاً میں 5 منٹ میں تیار ہوجاتی تھی، لمبی زلفوں میں تیل لگاؤ اور چوٹی باندھ لو اور بس سیٹ پر چلے جاؤ‘۔

واضح رہے کہ فلم ’وراثت‘ تامل فلم کا ہندی ورژن تھا جس میں تبو اور پوجا بترا مرکزی کردار نبھاتی نظر آئی تھیں۔ فلم میں تبو کو ایک گاؤں کی لڑکی دکھایا گیا جس کا نام ’گہنا‘ تھا۔

تازہ ترین