دلچسپ و خاص

میکسیکو کے چرچ نے جنت میں پلاٹوں کی بُکنگ شروع کردی

چرچ کی جانب سے خدا کے محل کا حیران کن دعوی سامنے آگیا۔

Web Desk

میکسیکو کے چرچ نے جنت میں پلاٹوں کی بُکنگ شروع کردی

چرچ کی جانب سے خدا کے محل کا حیران کن دعوی سامنے آگیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

میکسیکو میں چرچ آف دی اینڈ آف ٹائمز کے ایک پادری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ’خدا’ سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ 'جنت' میں پلاٹ بیچنے کا مجاز ہے۔

حیران کن دعوے کے مطابق اس پلاٹ کے پوسٹرز اور پمفلٹس بھی منظر عام پر آگئے ہیں لیکن زرا ٹھہریے اس پلاٹ کے مالک بننے کیلئے خواہشمندوں کو ایک خطیر رقم اداکرنی پڑے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پادری جو خدا کے محل کے قریب پلاٹوں کی خرید و فروخت کر رہا ہے اس نے فی مربع میٹر  جگہ کیلئے 100 ڈالر مختص کیے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ جو بھی اس پلاٹ کو خریدنے کی خواہش رکھتا ہو اسے  پلاٹ کے سائز سے قطع نظر جنت میں جگہ کی ضمانت بھی دی جائے گی۔

اس حیران کن دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر متضاد تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔؎

کئی صارفین چرچ اور اس عجیب و غریب پیشکش کے بارے میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔

علاوہ ازیں چرچ والوں کا یہاں تک دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے 2017 سے اب تک ان پلاٹوں کے عوض لاکھوں ڈالرز جمع کرلیے ہیں۔

اس پادری کا  دعویٰ ہے کہ 2017 میں خدا نے اسے یہ پلاٹ فروخت کرنے کا اختیار دیا اور خریداروں کو پلاٹ کے سائز سے قطع نظر خدا کے محل کے قریب جگہ کی ضمانت دی۔

علاوہ ازیں ان پلاٹوں کی ادائیگی ویزا، ماسٹر کارڈ، گوگل پے، امریکن ایکسپریس، اور ایپل پے سے کی جارہی ہیں جبکہ پلاٹوں کی قسط کے الگ الگ پلانز دستیاب ہیں۔

تازہ ترین