اسکینڈلز

کرن اشفاق کے حاملہ ہونے کے خبریں سرگرم

نئی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا

Web Desk

کرن اشفاق کے حاملہ ہونے کے خبریں سرگرم

نئی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا

نئی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا
نئی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا

اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ و پاکستانی سابقہ اداکارہ اور  ماڈل کرن اشفاق کے دوسری بار حاملہ ہونے کی افواہیں سرگرم ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرن اشفاق نے اپنے شوہر کے  ہمراہ لی گئی دلکش تصاویر کی جھلک اپنے مداحوں سے شیئر کی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے انکے امید سے ہونے کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

مذکورہ انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں کرن نے اپنے شوہر حمزہ علی چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں اپنا دوست قرار دیا اور کھل کر اظہار محبت بھی کردیا۔

پوسٹ آن لائن وائرل ہونے کی دیر تھی سوشل میڈیا صارفین نے اس جوڑے کی بے پناہ تعریف کرتے ہوئے کرن اشفاق کے حاملہ ہونے کا بھی دعوی کردیا۔

کرن اشفاق کے حاملہ ہونے کے خبریں سرگرم

صارفین کا کہنا تھا کہ کرن اشفاق حاملہ ہیں اور حمزہ علی کیساتھ اپنے پہلے بچے کی توقع کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ کرن اشفاق قبل ازیں اداکار عمران اشرف کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک  تھیں جن سے انکا ایک بیٹا روحام ہے۔

بعدازاں اس جوڑے نے نہ معلوم وجوہات کی بنا پر باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

عمران اشرف سے طلاق لینے کے بعد سابقہ اداکارہ نے حمزہ علی چوہدری  سے دوسری شادی کرلی جوکہ پیشے کے اعتبار سے وکیل، سیاستدان اور سابقہ کرکٹر ہیں۔

لاہور میں رہنے والے حمزہ علی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو، فریال تالپور اور شہلا رضا سمیت دیگر رہنماؤں کیساتھ تصاویر موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پی پی پی کے سرگرم رہنما ہیں۔

تازہ ترین