وائرل اسٹوریز

لندن کے ’میٹھوں‘ نے شلپا کو اپنا دیوانہ بنالیا

شلپا شیٹی نے ایک ہفتہ اپنے انداز میں گزار لیا، پر کیسے؟

Web Desk

لندن کے ’میٹھوں‘ نے شلپا کو اپنا دیوانہ بنالیا

شلپا شیٹی نے ایک ہفتہ اپنے انداز میں گزار لیا، پر کیسے؟

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے لندن کے مختلف ریسٹورنٹس کے لذیذ میٹھوں سے لطف اندوز  ہوتے ہوئے منفرد ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔

1991 میں بطور ماڈل کریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ شلپا شیٹی سب سے پہلے لمکا کے اشتہار میں ٹی وی اسکرینز پر جلوہ گر ہوئیں جس کے بعد انہیں دیگر کمرشلز بھی آفر ہوئے۔

شلپا شیٹی نے 1993 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم 'بازی گر' سے بالی وڈ ڈیبیو دیا جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

شلپا شیٹی  بالی وڈ کا وہ نام ہیں جو اپنی اداکاری، فٹنس اور مزے دار باتوں کے سبب پہچانی جاتی ہیں اور وہ اکثر و بیشتر اس بات کا اعتراف کرتی نظر آتی ہیں کے وہ کھانے پینے کی بے حد شوقین ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک رِیل جاری کی ہے جس میں وہ لندن کے مختلف ریسٹورنٹس میں پیٹ پوجا کرتی نظر آرہی ہیں۔

رِیل میں مختلف ویڈیو کلپس تواتر سے جوڑے گئے ہیں اور ان تمام ویڈیو کلپس میں شلپا انواع و اقسام کے میٹھے کھاتی دکھ رہی ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکارہ ہر ایک میٹھی ڈش چکھنے کے بعد اپنی ایک الگ دنیا میں گم ہوتی نظر آئیں جسے دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے ذائقے کس قدر مزے کے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں شلپا شیٹی نے دلچسپ کیپشن لکھا کہ ’ پورے ہفتے میں اپنے انداز میں کھاتے ہوئے‘۔

تازہ ترین