کھیل

حسن علی کو ’چھوٹے’ کا لقب دینے والا شخص کون؟

حسن علی کی سالگرہ پر اہلیہ نے رومانوی پیغام جاری کردیا

Web Desk

حسن علی کو ’چھوٹے’ کا لقب دینے والا شخص کون؟

حسن علی کی سالگرہ پر اہلیہ نے رومانوی پیغام جاری کردیا

فوٹو اسگرین گریب
فوٹو اسگرین گریب

پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کی سالگرہ پر اہلیہ سامعہ خان نے رومانوی پیغام جاری کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سامعہ خان نے تھروبیک تصاویر پر مشتمل ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں اس جوڑے کے سیر و تفریح پر مبنی لمحات شامل تھے۔

دلکش رِیل شیئر کرتے ہوئے اہلیہ نے کرکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’سالگرہ مبارک ہو شوہر!جس دن میں تم سے ملی یہی خواہش  تھی کہ میری باقی کی زندگی تمہارے ساتھ گزرے۔‘

سامعہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید لکھا کہ’میں بہت خوش اور شکر گزار ہوں کہ میری زندگی میں آپ ہیں۔آپ محبت کرنے والے، مہربان اور دیکھ بھال کرنے والے انسان ہیں۔میں آپ کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔’

اہلیہ نے حسن علی کو ’چھوٹے’ کے نام سے پکارتے ہوئے مزید لکھا کہ’آپ میری زندگی کی محبت اور میرے بہترین دوست ہیں، میں آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں چھوٹے’۔

اہلیہ کے اس اظہار محبت پر حسن علی بھی خاموش نہ رہ سکے اور لگے ہاتھوں کمنٹ سیکشن میں سامعہ سے اس محبت کا جواب محبت میں دے دیا۔

یاد رہے کہ حسن علی نے 20 اگست 2019 کو سامعہ خان سے شادی کی اور یہی وہ دن تھا جس کے بعد سے تاحال یہ جوڑا محبت بھرے پیغامات سے اپنی خوشگوار زندگی سوشل میڈیا کی زینت بناتا چلا آرہا ہے۔

حسن علی چونکہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں لیکن انکی اہلیہ کا تعلق پڑوسی ملک بھارت  سے ہے جنہوں نے ایک فلائٹ انجینئر کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیے۔

علاوہ ازیں کرکٹر حسن علی اور انکی اہلیہ سمیعہ آرزو کی مبینہ طور پر 2018 میں دبئی میں ایک قریبی دوست کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی جہاں یہ ملاقات محبت میں تبدیل ہوگئی اور پھر ان دنوں سے پوری زندگی ساتھ گزارنے کا وعدہ کرلیا۔

تازہ ترین